ETV Bharat / city

نتیش کا سیاسی کیریئر ختم، تیجسوی۔ چراغ کے لیے میدان خالی - nitish kumar retirement news in urdu

نتیش نے بہار اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم کے آخری گھنٹے میں سبکدوشی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ نتیش کے بعد اب بہار میں تیسجوی یادو اور چراغ پاسوان کے سامنے میدان خالی ہے۔

tejashwi yadav and chirag paswan have better chances after nitish kumar retirement

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 10:10 PM IST

پٹنہ: جب بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار نے پورنیہ کی ریلی میں کہا کہ یہ ان کا آخری انتخاب ہے، تو بہار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ نتیش این ڈی اے امیدوار کے حق میں تشہیری مہم کے لیے پورنیہ پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، نتیش نے بہار کی سیاست کی اگلی پاری یعنی تیجسوی اور چراغ کے لیے ایک کھلا میدان چھوڑ دیا ہے۔

ویڈیو

بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے ہفتے کے روز ووٹنگ ہوگی۔ لیکن اس سے پہلے نتیش کمار نے سبکدوشی کا اعلان کرتے ہوئے یہ واضح کردیا کہ یہ الیکشن ان کا آخری انتخاب ہوگا۔ نتیش کمار نے کہا "آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے اور یہ میرا آخری انتخاب ہے ... انت بھلا تو سب بھلا ... بتائیں جتائیں گا نا لسی سنگھ کو؟"

مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020: نتیش کمار کا آخری الیکشن

نتیش نے واضح کیا کہ بعد کے انتخابات میں وہ نظر نہیں آئیں گے ، نہ وہ کسی کے لیے ووٹ مانگیں گے اور نہ ہی وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے۔ ان کے اس اعلان سے انہیں فائدہ ہوگا یا نقصان یہ تو 10 نومبر کو پتہ چل جائے گا، لیکن یہ بات یقینی ہے کہ ان کی رخصتی کے ساتھ ہی بہار میں سیاست میں تیجسوی اور چراغ کے سامنے ایک خالی میدان ہے۔

تیجسوی یادو اور چراغ پاسوان دونوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ ان کے سامنے لمبا عرصہ ہے۔ نتیش کے بعد، بہار میں ان کے قد کا کوئی دوسرا رہنما نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں چراغ اور تیجسوی کو بہار کے نوجوان قائدین کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.