ETV Bharat / city

تیجسوی یادو پر املاک چھپانے کا الزام - حلف نامے میں جو معلومات دی ہیں وہ بالکل غلط ہے

جے ڈی یو نے تیجسوی یادو پر املاک چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔ جے ڈی یو نے اس سلسلے میں جانچ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Tejashwi Yadav accused , concealing property

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 5:35 PM IST

پٹنہ: جے ڈی یو رہنما نیرج کمار کا کہنا ہے کہ تیجسوی یادو نے حلف نامے میں جو معلومات دی ہیں وہ بالکل غلط ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

ویڈیو

جے ڈی یو رہنما نیرج کمار کی سربراہی میں ایک وفد نے چیف الیکشن افسر ایچ آر سرینواس سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کی۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو نے اپنی جائیداد کی تفصیلات چھپائیں ہیں۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: مدھوبنی: انتخابی مہم کے دوران وزیر اعلی پر پتھر پھینکے گئے

جے ڈی یو کے ذریعہ جمع کرائے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو نے اپنے حلف ناموں میں جو پراپرٹی کی تفصیلات دی ہیں وہ غلط ہیں۔ تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو نے اپنے بہت سے اثاثے چھپا رکھے ہیں، جو سراسر غلط ہے۔ نیرج کمار نے کہا کہ ہم نے پوری دستاویز کے ساتھ چیف الیکشن افسر سے اس کی شکایت کی ہے۔

چیف الیکشن افسر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل معلومات حکومت ہند کو بھیجے گا۔ اسی دوران وزیر نیرج کمار نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ الیکشن کمیشن اس کی تحقیقات کرے گا اور جو لوگ قصوروار ہیں، جنہوں نے دھوکہ کیا ہے، انہیں بھی سزا ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.