ETV Bharat / city

سید شاہنواز حسین بلا مقابلہ بہار قانون ساز کونسل کے رکن منتخب

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 6:19 PM IST

قیاس لگایا جارہا ہے کہ قانون ساز کونسل کا رکن منتخب ہونے کے بعد سید شاہنواز حسین کو نتیش کی کابینہ میں اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔ نتیش کی موجودہ کابینہ میں اب تک کوئی مسلم چہرہ نہیں ہے۔

Syed Shahnawaz Hussain: I have been elected unopposed as member of Bihar Legislative Council.

بی جے پی کے قومی ترجمان اور سینئر رہنما سید شاہنواز حسین بلا مقابلہ بہار قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

سید شاہنواز بلامقابلہ بہار قانون ساز کونسل کے رکن منتخب

اس سلسلے میں انہوں نے ٹویٹ کر کے جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ' وہ بلا مقابلہ بہار قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ اس موقعہ پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت سید شاہنواز حسین نے وزیر اعلی نتیش کمار اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ' یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نتیش کمار کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس سے قبل اٹل بہاری واجپائی کے دورے اقتدار میں انہوں نے مرکزی حکومت میں نتیش کمار کے ساتھ کام کیا تھا۔

انہوں نے نتیش کمار کو اپنا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ' مجھے ہمیشہ ان کا پیار ملا ہے۔ شاہنواز نے کہا کہ' یہ ایک ٹیم ورک ہے، سب لوگ مل کر کام کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ' میں نے ہمیشہ بہار کی ترقی اور خوش حالی لیے کام کیا ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان کی ذمہ داری بھی میں نبھاتا رہوں گا۔

قیاس لگایا جا رہا ہے کہ' سید شاہنواز حسین کو نتیش کابینہ میں اہم ذمہ داری مل سکتی ہے کیوں کہ نتیش کابینہ میں اب تک کوئی مسلم چہرہ نہیں ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.