بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو رانچی جیل سے این ڈی اے کے رکن اسمبلی کو فون کر انہیں وزیر بنانے کا آفر دے رہے ہیں۔
سشیل مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'لالو یادو رانچی سے این ڈی اے کے رکن اسمبلی کو فون کر رہے ہیں، وہ انہیں وزیر بنانے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔ اس کے متعلق میں نے موصولہ نمبر پر فون کیا تو فون لالو یادو نے اٹھایا۔ میں نے ان سے کہا کہ جیل سے یہ گھناؤنا کام نہ کرو۔ آپ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔'' سشیل مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک نمبر بھی جاری کیا ہے۔
جب ای ٹی وی بھارت نے اس نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو یہ نمبر انویلیڈ بتا رہا ہے۔ دوسری جانب لوکیشن کی بات کی جائے تو یہ بنگلورو دکھا رہا ہے۔ ایسے میں سشیل مودی کے الزام سے رانچی واقع ہوٹوار جیل انتظامیہ پر بھی سوال اٹھنا لازمی ہے۔
واضح ہو کہ سشیل مودی مسلسل لالو یادو اور تیجسوی یادو پر حملہ کرتے رہے ہیں اور اس بار کا انکا حملہ جیل انتظامیہ پر بھی سوال کھڑا کر رہا ہے۔