ETV Bharat / city

طیارہ کے ذریعے ماسکو سے واپس لائے گئے 141 بھارتی طلباء - students rescued through vande bharat

وندے بھارت مشن کے تحت کے بدھ کو بہار و جھارکھنڈ کے تقریبا 141 طلباء کو طیارے کے ذریعے بھارت لایا گیا، ان میں 116 طلبا کا تعلق بہار سے جبکہ 25 طلبا کا جھارکھنڈ سے ہے۔

طیارہ کے ذریعے ماسکو سے واپس لائے گئے بھارتی 141 طلباء

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 8:14 AM IST

ریاست بہار کے گیا میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وندے بھارت مشن کے تحت بیرون ملک میں پھنسے بہار و جھارکھنڈ کے طلباء کی واپسی کاسلسلہ جاری ہے، بدھ کو ایئرانڈیا کے ذریعے روس کے ماسکو میں تعلیم حاصل کرنے والے 141 طلباء وطالبات کی واپسی ہوئی ہے۔

طیارہ کے ذریعے ماسکو سے واپس لائے گئے بھارتی 141 طلباء

گیا ہوائی اڈے پر اسکریننگ وطبی جانچ کے بعد سبھی طلباء کو بودھ گیا میں قائم کردہ قرنطین مرکز میں رکھا گیا ہے، یہاں قرنطین کی مدت مکمل کرنے کے بعد انہیں ان کے گھر روانہ کیا جائے گا،۔

ماسکو سے واپس آنے والی ایک طالبہ نیپو شرما نے بتایا کہ ماسکو میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ کہ انہیں وہاں متعدد مسائل کاسامنا تھا، والدین بھی یہاں پریشان تھے جسکی وجہ سے واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو میں بھی بچاو کے انتظامات تھے تاہم جو یہاں ہوائی اڈے پر دیکھنے کو ملا ہے وہ قابل تعریف ہے، معاشرتی فاصلے کے لیے جو یہاں سرکل بنایاگیا ہے اس طرح کے انتظامات ماسکو میں بھی نہیں تھے، ماسکو سے یہاں ہوائی اڈے تک بہتر انتظامات دیکھنے کو ملے ہیں۔

چمپارن بہار کے رہنے والے ایک اور طالب علم نے بتایا کہ امید سے زیادہ گیا ہوائی اڈے پر انتظامات ہیں، وندے بھارت مشن کے تحت ماسکو میں بھی بھارتی حکومت بہتر خدمات انجام دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.