ETV Bharat / city

ارریہ :عالمی یوم خواتین کے پیش نظر خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا - world womens day news in urdu

ارریہ : 8 مارچ کو ملک بھر میں عالمی یوم خواتین پورے آب و تاب اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ، جگہ جگہ پروگرام منعقد کر خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان کے ذریعے کیے گئے کاموں کی ستائش کی جاتی ہے، پروگرام کا مقصد دنیا بھر میں مردوں کو خواتین کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے، حالانکہ اسلام نے 1400 سال قبل ہی عورتوں کو جو حقوق پیش کئے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی جن میں تعلیم، مساوات، معاشرتی، معاشی اور اخلاقی حقوق شامل ہیں۔

special program held on the vacation of world womens day
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Mar 8, 2020, 12:03 AM IST

ارریہ میں بھی یوم خواتین کے موقع پر ارریہ کورٹ واقع سمینار ہال میں خواتین کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع جج کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی اور اپنے حلقے میں کارہائے انجام دینے والی طالبات و خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ویڈیو

اس موقع پر خواتین پرجوش نظر آئی، اب یہاں کی خواتین بھی تعلیم حاصل کر اس زینہ پر کھڑی ہو رہی ہے جہاں کسی زمانے میں اس زینہ سے نیچے ڈھکیل دیا جاتا تھا، سیاست، تعلیم، پرائیویٹ جاب، کھیل اور سرکاری نوکریوں میں بھی خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور کامیابی حاصل کرتی ہیں، یہاں کی نوعمر لڑکیاں بنا کسی روک ٹوک کے تعلیم کے لیے گھروں سے نکلتی ہیں، علاوہ ازیں گھریلو کام کاج کا بوجھ بھی اٹھاتی ہیں اور دیگر ضروریات کو پوری کرتی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے بڑھتے قدم سے قدم ملا کر خود کو کھڑا کرنا چاہتی ہیں۔

سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے والی وارڈ کاؤنسلر لولی نواب کہتی ہیں دور جدید میں لڑکیوں میں خود اعتمادی کا جذبہ فروغ پایا ہے، اب خواتین بھی قدم سے قدم ملا کر ہر میدان میں سماج اور ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ کھیل کود میں ضلع کا نام روشن کرنے والی طالبہ بتاتی ہیں وہ پڑھائی کے ساتھ کھیل میں اپنی مستقبل دیکھ رہی ہے۔ اور اس میں کامیابی حاصل کر رہی ہے۔

ارریہ کی مشہور گلوکارہ پلوی جوشی کہتی ہیں یہ ملک اب خواتین کی صلاحیت پر انحصار کرے گا، آج ہر حلقہ میں خواتین اپنی صلاحیت کے بل بوتے اپنی پہچان خود بنا رہی ہے۔ ہمیں خوشی ہوتی ہے جب اس طرح سے ہماری عزت افزائی کی جاتی ہے'۔

ضلع جج کے ہاتھوں مختلف حلقوں میں بہترین مظاہرہ کرنے والی 29 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا، اس موقع پر ضلع جج پیوش کمل دکشت نے کہا کہ آج کی خواتین بیدار مغز ہیں، انہیں اگر صحیح پلیٹ فارم ملے تو یہ ملک و خاندان کا نام روشن کرے گی۔ اس کی کئی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔ کل ملا کر آج کی خواتین پہلے سے کہیں زیادہ پر اعتماد اور مضبوط ہوئی ہیں اب یہ حالات سے گھبرانے کے بجائے اس کے حل کرنے کی تدبیر اختیار کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.