ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر احمد اشفاق کریم نے کہا کہ بہار میں عظیم اتحاد بہت مضبوط پوزیشن میں ہے، یہاں اتحاد 40 میں سے 30 سیٹوں پر فتح حاصل کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد کے تحت سیٹوں کی تقسیم میں سبھی طبقات کا خیال رکھا گیا ہے، ہاں یہ بات صحیح ہے اتحاد میں سبھوں کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی مگر یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ جو بھی سیکولر ذہن کے لوگ ہیں ایک پلیٹ فارم پر آکر فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑائی لڑیں اور فرقہ پرست سوچ سے ہندوستان کو آزاد کریں۔