پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ جمعرات کی شام گنگا پل کے نزدیک گاڑی چیکنگ مہم چلائی گئی۔ اسی درمیان ایک نوجوان بکسر کی طرف سے آرہا تھا ۔ جب اسے روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے ایک کارٹن شراب برآمد ہوا۔ جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ۔
ذرائع نے بتایاکہ گرفتار اسمگلر کی شناخت شیو پوری محلہ باشندہ ویمل اپادھیائے کے طو رپر کی گئی ہے ۔ تفتیش کے بعد اسمگلر کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔