ETV Bharat / city

سشیل مودی اپنا وجود کھوچکے ہیں: شکیل احمد

شکیل احمد نے کہا کہ سشیل مودی کی باتوں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا اور لالو پرساد یادو کی آواز کی کوئی بھی نقل کرسکتا ہے۔

shakeel ahmed statement on lalu viral audio

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 10:50 PM IST

پٹنہ: آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی مبینہ آڈیو وائرل ہونے کے بعد بہار میں ایک سیاسی ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ لالو یادو نے اپنے ایم ایل اے للن پاسوان کو پارٹی کے خلاف جانے کے لیے فون کیا تھا۔ کانگریس کے سینئر رہنما شکیل احمد نے فون کے معاملے میں لالو پرساد یادو کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ' لالو پرساد یادو کی آواز کی نقل کوئی بھی کرسکتا ہے۔

ویڈیو

کیا کہتے ہیں کانگریس رہنما شکیل احمد

شکیل احمد نے کہا کہ سشیل مودی کی باتوں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا اور لالو پرساد یادو کی آواز کا کوئی بھی نقل کر سکتا ہے۔ اسمبلی اسپیکر کے لیے انتخاب کے دوران وزیر اعلی اور دیگر وزرا کی موجودگی پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پر بھی انہوں نے صفائی دی۔ انہوں نے کہا کہ جو ممبران قانون ساز اسمبلی سے نہیں ہیں۔ انہیں ووٹنگ کے وقت نہیں رہنا چاہیے اور ہم نے بھی اس اصول کو پروٹیم اسپیکر تک پہنچانے کی کوشش کی۔ لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔

مزید پڑھیں: کیا نتیش حکومت میں مسلم وزراء کی کمی ختم ہوسکتی ہے؟

بتائیں کہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی ایک آڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہنگامہ برپا ہے۔ اس آڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بی جے پی کے ایم ایل اے للن پاسوان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے آر جے ڈی سربراہ سے فون پر بات کی ہے۔ للن پاسوان نے کہا تھا کہ آر جے ڈی سربراہ نے ان سے کورونا کا عذر پیش کرکے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے دوران ایوان سے غیر حاضر رہنے کو کہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.