ETV Bharat / city

شاہ کو مخالفت کرنے والوں کی پرواہ نہیں تو نافذ کرکے دکھائیں: پرشانت کشور - جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے سینیئر رہنما پرشانت کشور

بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تعاون سے حکومت چل رہی جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے سینیئر رہنما پرشانت کشور نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کی کہ 'جسے مخالفت کرنی ہے کرے، سی اے اے واپس نہیں ہوگا' پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اگر مسٹر شاہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور قومی شہری رجسٹر( این آر سی) کی مخالفت کرنے والوں کی پرواہ نہیں کرتے تو اپنے وعدے کے مطابق اس قانون کو نافذ کیوں نہیں کر دیتے۔

شاہ کو مخالفت کرنے والوں کی پرواہ نہیں تو نافذ کرکے دکھائیں: پرشانت کشور

author img

By

Published : Jan 22, 2020, 10:47 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:34 AM IST

مسٹر کشور نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مسٹرشاہ کو چیلنج دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ” شہریوں کے عدم اتفاق کو خارج کرنا کسی بھی اچھی حکومت کی مضبوطی کا اشارہ نہیںہے ۔ اگر امت شاہ مخالفین کی پرواہ نہیں کرتے تو کیوں نہیں آگے بڑھ کر سی اے اے اور این آر سی کو اسی درمیان نافذ کر دیتے ہیں ۔ مسٹر شاہ تو پارلیمنٹ میں سی اے اے اور این آر سی نافذ کرنے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

غور طلب ہے کہ مسٹر شاہ نے منگل کو اتر پردیش کے دار الحکومت لکھنﺅ کے کتھا پارک میں سی اے اے کی حمایت میں منعقدہ عوامی تقریب میں سی اے اے کی مخالفت کر رہے اپوزیشن جماعتوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھاکہ” میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ جسے مخالفت کرنی ہے کرے لیکن سی اے اے واپس نہیں ہونے والا ہے “۔

مسٹر کشور شہریت ترمیمی بل (سی اے بی ) سے لیکر سی اے اے اور این آر سی کی مسلسل مخالفت کر تے رہے ہیں۔ انہوں نے تو لوک سبھا میں سی اے بی کو حمایت دینے کے جے ڈی یو قیادت کے فیصلے پر شدید ناراضگی کا بھی اظہار کیا تھا۔
انہوںنے کہا تھا کہ ” مذہب کی بنیاد پر شہریوں کے مابین تفریق کرنے والا شہریت ترمیمی قانون پر جے ڈی کی حمایت سے میں رنجیدہ ہوں۔ جے ڈی یو کے ذریعہ اس بل کی حمایت پارٹی کے آئین سے میل نہیں کھاتا ہے جہاں پہلے ہی صفحے پر سیکولر ازم لفظ تین مرتبہ لکھا ہوا ہے ۔

جے ڈی یو لیڈر نے اشاروں ۔ اشاروں میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر حملہ بولا اور کہا تھا کہ ” شہریت ترمیمی بل پر حمایت پارٹی قیادت کے نظریہ سے میل نہیں کھاتا ہے۔ جو مہاتما گاندھی کے نظریات سے متاثر ہے ۔

اتنا ہی نہیں وہ آگے بھی اپنی باتوں پر قائم رہے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سے سی اے بی پاس ہونے کے بعد کہاکہ ” پارلیمنٹ میں اکثریت کی جیت ہوئی ہے ۔ اب عدلیہ کے علاوہ ہندوستان کی روح کو بچانے کی ذمہ داری 16 غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزراءاعلیٰ پر ہے کیونکہ ان ریاستوں کواس بل کے قانون بننے کے بعد نافذ بھی کرنا ہے۔پنجاب ، مغربی بنگال اور کیرل کے وزیر اعلیٰ سی اے بی اور قومی شہری رجسٹر( این آر سی ) کو ناکہہ چکے ہیں اب دیگر وزراءاعلیٰ کو بھی این آر سی اور سی اے بی پر اپنا رخ واضح کرنے کا وقت آگیا ہے ۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 1:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.