ETV Bharat / city

ارریہ: شگفتہ عظیم جے ڈی یو کی ریاستی جنرل سکریٹری نامزد

جنتا دل یونائیٹڈ نے ریاستی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے اور سبھی کی حصہ داری کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کارروائی شروع کردی ہے۔ تنظیمی توسیع میں ارریہ کی بہتر حصہ داری کو لے کر تین متحرک و فعال جے ڈی یو کی ریاستی تنظیم میں شامل کیا گیا ہے جس میں ارریہ ضلع جے ڈی یو کی ترجمان، ارریہ اسمبلی حلقہ کی امیدوار و موجودہ ضلع پریشد شگفتہ عظیم کا نام بھی شامل ہے۔

Shagufta Azeem nominated as JDU's state general secretary
شگفتہ عظیم جے ڈی یو کی ریاستی جنرل سکریٹری نامزد
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 2:35 PM IST

ارریہ : پارٹی اعلیٰ کمان نے شگفتہ عظیم کو ایک بڑی ذمہ داری دیتے ہوئے انہیں ریاستی جنرل سکریٹری نامزد کیا ہے، اس کے علاوہ مول چند گولچھا کو بھی ریاستی تنظیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شگفتہ عظیم قبل سے ہی جدیو کی متحرک و فعال لیڈر کی حیثیت سے پورے بہار میں مشہور ہیں، یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے اسمبلی کا ٹکٹ انہیں دیا تھا، شگفتہ عظیم اس سے قبل ارریہ ضلع پریشد کی چیرمین کے عہدے پر بھی رہ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Araria Mob Lynching: چوری کے الزام میں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ

پارٹی کی جانب سے ریاستی جنرل سکریٹری نامزد کیے جانے پر شگفتہ عظیم نے کہا کہ پارٹی نے مجھے ایک اہم ذمہ داری دی ہے، اسے پوری ایمانداری سے اور ذمہ داری کے ساتھ پورا کرنے کی کوشش کروں گی، اور پارٹی کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے پوری طاقت جھونک دیں گے۔ شگفتہ عظیم نے مزید کہا کہ نتیش کمار نے بہار کی ترقی میں جو ایک لکیر کھینچی ہے اس لکیر کو پار کرنا اس وقت کسی بھی لیڈر کے بس میں نہیں، اقلیتوں کے مسائل اور حل کے لیے نتیش کمار ہمیشہ سے فکر مند رہے ہیں۔ ریاستی جنرل سکریٹری نامزد کئے جانے پر ارریہ سمیت پورے بہار سے جدیو رہنماؤں نے شگفتہ عظیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.