ETV Bharat / city

شگفتہ عظیم ارریہ کی ضلع ترجمان نامزد

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 1:25 PM IST

جنتا دل یونائیٹیڈ نے تمام اضلاع میں اپنے ترجمان بنانے کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس ضمن میں ارریہ سے اسمبلی انتخابات کی سابق امیدوار کو بھی ضلع ترجمان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ضلع ارریہ سے رکن اسمبلی کی سابق امیدوار شگفتہ عظیم کو ضلع ترجمان نامزد کیا ہے

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں جنتا دل یونائیٹیڈ نے آج ریاست کے تمام اضلاع میں اپنا ترجمان نامزد کرنے کی فہرست جاری کردی ہے جس کے تحت ضلع ارریہ سے اسمبلی انتخابات کی سابق امیدوار شگفتہ عظیم کو ضلع ترجمان نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ جے ڈی یو نے بہار کے 41 اضلاع میں ضلع ترجمان کی فہرست جاری کی ہے جس میں بگہا، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، سیوہر، سیتامڑھی، دربھنگہ، سوپول، مدھوبنی، ارریہ، کٹیہار، کشن گنج ،پورنیہ، مدھے پورا، سہرسہ، مظفرپور، گوپال گنج، سیوان، سارن، ویشالی، سمستی پور، بیگوسرائے، کھگریا، نوگچھیا، بھاگلپور، بانکا، مونگیر، لکھی سرائے، شیخوپورہ، نوادا، نالندہ، باڑھ، پٹنہ، بھوجپور، بکسر، کیمور، روہتاس، ارول، جہان آباد، گیا اور جموئی شامل ہے۔

شگفتہ عظیم کو ضلع ترجمان بنائے جانے پر جے ڈی یو رہنما نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے شگفتہ انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کے ذریعہ انجام پائے جا رہے ترقیاتی کاموں کو عوام کے درمیان بہتر انداز میں پیش کریں گی۔

شگفتہ عظیم ارریہ کی ضلع ترجمان نامز
شگفتہ عظیم ارریہ کی ضلع ترجمان نامز

جے ڈی یو کے ضلع صدر آشیش پٹیل نے کہا کہ شگفتہ عظیم ایک تعلیم یافتہ خاتون کے ساتھ ساتھ بہترین خطیب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی وہ دیگر سٹیج پر ایک مقرر کی حیثیت سے مدعو ہوتی رہی ہیں، ان کی باتیں معلومات فراہم کراتی ہیں، جو بولتی ہیں ناپ تول کر بولتی ہیں۔

وہیں دوسری جانب ضلع ترجمان بنائے جانے پر شگفتہ عظیم نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مجھ پر جب بھی کوئی ذمہ داری سونپی ہے اسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پارٹی نے کئی ذمہ داریاں دی تھیں جسے بخوبی انجام دیا، اب ایک بار پھر سے پارٹی رہنما نے مجھ پر بھروسہ جتاتے ہوئے پارٹی ترجمان کی ذمہ داری سونپی ہے اور ضلع میں پارٹی ترجمان کا آفیشل عہدہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ پارٹی کے ذریعہ جتنے بھی کام ہوئے ہیں اور ابھی ہورہے ہیں وہ عوام کے درمیان اور میڈیا کے ذریعے سے رکھ سکوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اقلیتوں کے لیے بھی کئی سارے کام کیے ہیں اور کئی منصوبوں پر عمل ہو رہا ہے جو لوگوں کو معلوم نہیں ہے، اسے بھی لوگوں تک پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.