ایمز کورونا نوڈل آفیسر ڈاکٹر سنجیو کمار کے مطابق پٹنہ ایمز میں کورونا وائرس سے سات لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق 17 نئے مریضوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کا علاج چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایمز میں 12 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے، جنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
کوروا کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ احتیاط کے سارے قدم اٹھائے جا رہے ہیں، اس کے باوجوج مسلس کورونا لوگوں کو مار رہا ہے۔ ایمز میں کل 159 مرویضوں کا علاج چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر: نامساعد حالات میں صداقت پر مبنی رپورٹنگ کرنے والے نذیر مسعودی
خیال رہے کہ بہار میں کورونا سے 221811 افراد متاثر ہیں، جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 1136 ہے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 213911 ہے۔ فی الحال ریاست بھر میں ایکٹیو معاملے 6763 ہیں۔