ETV Bharat / city

سارن:‎ سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک، آٹھ زخمی - آٹھ افراد زخمی ہو گئے

بہار میں ضلع سارن کے گڈکھا پولیس تھانہ علاقہ میں ہفتے کے روز ٹرک اور آٹو رکشہ کے درمیان ٹکر میں ایک نوجوان ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک
سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 8:37 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ آٹو رکشہ میں سوار افراد گڈکھا سے دریا پور جا رہے تھے کہ تبھی آٹو رکشہ اور ٹرک کے درمیان بسنت گاؤں کے قریب گڈکھا-دریا پور روڈ پر پٹرول پمپ کے قریب ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہیلتھ سینٹر اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں سیلاب سے لوگ پریشان

ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی عمر قریب 28 سال ہے اور اس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرا صدر اسپتال بھجوا دی گئی ہے۔ پولیس نے آٹو رکشہ اور ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ متوفی کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.