ETV Bharat / city

Munger Road Accident: مونگیر میں دردناک سڑک حادثہ، چار کی موت

بہار کے مونگیر میں علی الصبح دردناک سڑک حادثہ (Mungir Road Accident) پیش آیا، جس میں موقع پر ہی تین طالب علم اور آٹو ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ طالب علم ٹیوشن کرنے جا رہا تھا کہ کھڑگ پور گنگاٹا شاہراہ کے نجری گاؤں کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا۔

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 11:51 AM IST

Updated : Nov 23, 2021, 2:14 PM IST

Road Accident: Four killed in tragic road accident in Mongir

مونگیر: بہار کے مونگیر ضلع میں دردناک سڑک (Mungir Road Accident) حادثہ ہوا ہے جس میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ حادثے میں 6 لوگ زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ کھڑگ پور گنگاٹا شاہراہ کے نجری گاؤں کے نزدیک پیش آیا۔

ویڈیو دیکھیے

قومی شاہراہ 333 پر منگل کی روز علی الصبح ٹرک اور آٹو کے تصادم میں یہ حادثہ پیش آیا۔ چشم دیدوں نے بتایا کہ گنگاٹا سے ایک آٹو پر زیادہ تر طالب علم سوار ہو کر حویلی کھڑگپور کی طرف جا رہے تھے۔ بچے ٹیوشن پڑھنے جا رہے تھے، اسی دوران دوسری جانب سے آرہی ایک تیز رفتار ٹرک نے آٹو کو ٹکر مار دی، جس سے دردناک حادثہ (massive road accident in munger) پیش آیا اور موقع پر ہی دو طلبا اور دو طالبات کی موت ہوگئی۔

سبھی طالب علم گنگاٹا علاقے کے چندن پورا اور رائے پورا کے آس پاس کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔ حادثے سے ناراض ہوکر مقامی لوگوں نے ٹرک کو آگ کے حوالے کر دیا اور ہویلی کھڑگپور شاہراہ پر شدید احتجاج کرنے لگے۔

مزید پڑھیں:

مقامی ایس ڈی پی راکیش کمار نے بتایا کہ حادثہ کیسے ہوا اس کا فی الحال پتہ نہیں چل پایا ہے، جب کہ ٹرک اور آٹو آمنے سامنے سے ٹکرائی ہے۔ جس میں چار کی موت ہوئی ہے۔ موقع پر پولیس کیمپ کر رہی ہے۔

مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے، جس میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

Last Updated : Nov 23, 2021, 2:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.