ETV Bharat / city

آر جے ڈی کارکنان نے تیجسوی یادو کا یوم پیدائش منایا - اسمبلی انتخاب

تیجسوی یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر ارریہ کے آر جے ڈی کارکنان نے سادگی کے ساتھ یوم پیدائش منایا اور کیک کاٹ کر ایک دوسرے کا منھ میٹھا کیا۔

Tejasvi Yadav's birthday
تیجسوی یادو کا یوم پیدائش
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 5:33 PM IST

حزب مخالف لیڈر و عظیم اتحاد کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے دعویدار تیجسوی یادو آج 31 سال کے ہوگئے۔ تیجسوی یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر ارریہ کے آر جے ڈی کارکنان نے سادگی کے ساتھ یوم پیدائش منایا اور کیک کاٹ کر ایک دوسرے کا منھ میٹھا کیا۔ راجد خاتون سیل کی ضلع صدر لولی نواب کی رہائش گاہ پر منعقد تقریب میں سبھی کارکنان نے تیجسوی یادو کی لمبی عمر کی دعا کی اور آنے والے دنوں میں بطور وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کی خواہش کی۔

تیجسوی یادو کا یوم پیدائش
خاتون سیل کی ضلع صدر لولی نواب نے کہا کہ تیجسوی یادو نے اسمبلی انتخاب میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایگزٹ پول میں عظیم اتحاد کو جس طرح سے اقتدار میں آتے دکھایا جا رہا ہے اس سے ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں بہار کی باگ ڈور ایک نوجوان اور کام کرنے کا جذبہ رکھنے والے تیجسوی یادو کے ہاتھوں میں سونپا جائے گا۔ تیجسوی یادو نے ایک نئے بہار کا خواب دیکھا ہے جس میں سب کی حصہ داری ہوگی۔ غریب اور مظلوموں کی آواز سنی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سنبراری کوکرناگ کے لوگ طبی سہولیات سے محروم

آر جے ڈی کے ریاستی سکریٹری کمال حق نے کہا کہ بہار نے جس طرح سے تیجسوی یادو کے تئیں اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، تیجسوی یادو ہی ایک ایسے رہنما ہیں جو سبھی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ لالو جی کے دکھائے راستے پر تیجسوی یادو نے خود کو ڈھالا ہے اور ان کا ہدف ہے بہار کو ایک نئی اونچائی پر لے کر جانا ہے۔ اگر تیجسوی یادو اقتدار میں آئیں تو سب سے پہلے دس لاکھ بے روزگاروں کو روزگار ملے گا۔ یہی نہیں نوجوانوں کے لئے بھی تیجسوی یادو کے پاس کئی منصوبے ہیں جسے وہ عمل میں لائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.