نوادہ: نوادہ ضلع کے گوند پور اسمبلی حلقہ سے آرجے ڈی امیدوار محمد کامران کو ٹکٹ ملنے سے عوام کے درمیان خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ محمد کامران متحرک و فعال لیڈر ہیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہتے ہیں۔
محمد کامران کی لوگوں میں مضبوط پکڑ ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اس سے قبل بہار اسمبلی انتخاب میں دو مرتبہ بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑے اور 2010 میں انہیں 12000 ہزار ووٹ ملے جبکہ 2015 میں 32 ہزار سے زائد ووٹ ملے۔ اس مرتبہ مہا عظیم اتحاد کی جانب سے آرجے ڈی کے ٹکٹ پر گوند پور اسمبلی حلقہ سے محمد کامران اپنی قسمت آزمارہے ہیں اور اپنی جیت کے تئیں کافی پر امید ہیں۔
مسٹر کامران نے اپنے بیان میں کہاکہ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حلقہ میں بجلی، اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کہنا ہیکہ بغیر کسی ذات دھرم سبھوں کی ترقی ہمارا اولین مقصد ہے اور اسی جذبے سے میں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اور حلقہ کے تمام لوگوں کی ترقی ہی ہمارا نصب العین ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی قیادت میں ہی حکومت بنے گی اور ہمارے لیڈر تیجسوی پرساد یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ کامران نے کہاکہ ہمارے لیڈر مسٹر تیجسوی پرساد نوجوان ہیں اور نوجوانوں کے تئیں کافی فکر مند ہیں اسی کا نتیجہ ہے کہ مسٹر تیجسوی نے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو دس لاکھ لوگوں کو مستقل روزگار دیاجائے گا۔