ETV Bharat / city

Ranji Trophy 2022: بہار کے ثاقب الغنی نے عالمی ریکارڈ بنایا - رنجی ٹرافی 2022 میں سکیب الغنی کی کارکردگی

بہار کے موتیہاری شہر کے رہنے والے ثاقب الغنی نے کرکٹ کی دنیا میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے رنجی ٹرافی مقابلے میں میزورم کے خلاف ٹرپل سنچری بنایا ہے۔ وہ متوسط کنبہ سے آتے ہیں Bihar's Sakibul Gani Creates World Record With Tripe Century On First-Class Debut۔

Ranji Trophy 2022
Ranji Trophy 2022
author img

By

Published : Feb 19, 2022, 7:37 AM IST

Updated : Feb 19, 2022, 11:34 AM IST

کولکاتا: پہلے فرسٹ کلاس میچ میں نوجوان بلے باز ثاقب الغنی کی ریکارڈ 341 رن کی شاندار اننگز کی مدد سے بہار نے جمعہ کو میزورم کے خلاف رنجی ٹرافی پلیٹ گروپ میچ کے دوسرے دن پانچ وکٹ پر 686 رن کا ہمالیائی اسکور بناکر اپنی اننگز ڈکلیئر کی۔ اس طرح انہوں نے ٹرپل سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

22 سالہ ثاقب الغنی بہار کے موتیہاری میں واقع اگروا، خدا نگر کے رہنے والے محمد منان غنی کے صاحب زادے ہیں Criketer Sakibul Gani Bihar۔

Ranji Trophy 2022
بہار کے سیکب الغنی نے عالمی ریکارڈ بنایا

بہار نے کل کے میچ میں تین وکٹ پر 325 رنز کے اسکور سے کھیل کا آغاز کیا۔ بابل کمار نے 123 اور ثاقب الغنی نے 136 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 538 رنز کی ریکارڈ شراکت داری کی۔

ثاقب الغنی ٹیم کے 609 کے اسکور پر آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے۔ ثاقب الغنی نے 405 گیندوں پر 341 رنز کی شاندار اننگز میں 56 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ جب بہار نے اننگز کا اعلان کیا تو بابل کمار نے 398 گیندوں میں 27 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 229 رنز بنائے Bihar batter Sakibul Gani smashes 341, highest score on FC debut۔

جواب میں میزورم نے اسٹمپ تک تین وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنائے اور وہ ابھی تک پہلی اننگز میں 646 رنز سے پیچھے ہے۔

ثاقب الغنی کی ابتدائی تعلیم موتیہاری کے جیون پبلک اسکول سے ہوئی اور فی الحال موتیہاری ضلع اسکول میں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم ہیں۔

اپنے چھ بھائی بہن میں سب سے چھوٹے ثاقب الغنی شروع سے ہی ضلع و بیرون ضلع میں کرکٹ کے لئے مشہور تھے۔

ان کے بڑے بھائی فیصل غنی بھی تیز گیندباز ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے قبل فرسٹ کلاس میچ میں اجے روہیرا نے ریکارڈ درج کیا تھا۔ انہوں نے ناباد 267 رن بنائے تھے۔ ثاقب الغنی نے انہیں کافی پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Feb 19, 2022, 11:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.