ETV Bharat / city

بی جے پی رکن پارلیمان کی بہن کی عاشق کے ساتھ شادی - راجستھان پولیس بہار پہنچی

لڑکی راجستھان کے ہنومان گڑھ کی رہنے والی ہے۔ شادی کر لینے کے بعد کنیکا کے گھر والے کافی ناراض ہوئے۔ لڑکے کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔ جس کے بعد دونوں بھاگ کر ویشالی کے حاجی پور پہنچ گئے۔ اس ساتھ ہی راجستھان پولیس بھی حاجی پور پہنچ گئی، ان کی تلاش میں کئی مقامات پر چھاپے ماری ہوئی، کنیکا اور لکی گھبرائے گئے اور نگر تھانہ پہنچ کر خود سپردگی اختیار کی۔

bh_vai_01_hight_drama_ke_bich_premi_yugal_ka_thana_me_salendar_vis 04 bite 02_bh10026

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 8:26 AM IST

راجستھان کے گنگانگر علاقے سے بی جے پی رکن پارلیمان نیہال چند میگھاوال کی بہن کنیکا نے بھاگ کر بہار کے حاجی پور کے رہنے والے غیر ذات کے لڑکے لکی سے شادی کر لی ہے۔ جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا، راجستھان پولیس عاشق اور معشوقہ کے پیچھے بہار پہنیچی جہاں وہ تفتیش کے بعد واپس لوٹ گئی۔ لڑکی نے عاشق کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے، جو خوب وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیے

’’پاپا میں مانتی ہوں کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے۔۔۔ میں لکی سے محبت کرتی ہوں۔۔۔ ہم نے شادی کر لی ہے۔۔۔ پاپا ہمیں آپ اپنے پالیٹیکل پارٹی کی طاقت سے پریشان کر رہے ہو، وہ بند کر دو۔۔ وائرل ویڈیو (Viral Video) میں اپنے والد کو پیغام دیتی لڑکی کا نام کنیکا سونی ہے۔ وہ راجستھان سے بہار (Couple of Rajasthan) پہنچی ہے۔ لڑکی خود کو راجستھان بی جے پی رکن پارلیمان نیہال چند میگھوال کی بہن بتا رہی ہے۔ حاجی پور کے رہنے والے لکی سے شادی کرنے کے بعد دونوں حاجی پور پہنچے ہیں۔ گھر والوں سے پریشان ہونے کے بعد دونوں نے ایک ویڈیو وائرل مدد کی گہار لگائی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ ہائی پروفائل معاملہ بن گیا ہے۔ کیونکہ لڑکی خود کو راجستھان کے ایک رکن پارلیمان کی بہن بتا رہی ہے۔ لڑکا اس کے گھر کے پاس کے ہی ایک جیم ٹرینر ہے۔

جانکاری کے مطابق لکی بہار کا رہائشی ہے۔ دونوں کی ذات بھی الگ ہے۔ گھر والے دونوں کے خلاف تھے۔ لڑکی کی شادی کہیں اور کروانے جا رہے تھے، اسی وجہ سے انہیں کورٹ میریج کرنی پڑی۔

مزید پڑھیں: بالغ مرد وعورت کی زندگی میں مداخلت کرنے کا حق نہیں: الٰہ آباد ہائی کورٹ

لڑکی راجستھان کے ہنومان گڑھ کی رہنے والی ہے۔ شادی کر لینے کے بعد کنیکا کے گھر والے کافی ناراض ہوئے۔ لڑکے کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔ جس کے بعد دونوں بھاگ کر ویشالی کے حاجی پور پہنچ گئے۔ اس ساتھ ہی راجستھان پولیس بھی حاجی پور پہنچ گئی، ان کی تلاش میں کئی مقامات پر چھاپے ماری ہوئی، کنیکا اور لکی گھبرائے گئے اور نگر تھانہ پہنچ کر خود سپردگی اختیار کی۔

پولیس کے سامنے دونوں حاضر ہونے سے پہلے ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں کنیکا کا کہنا ہے کہ راجستھان کے گنگانگر سے بی جے پی رکن پارلیمان نیہال چند میگھاوال کی بہن ہے اور اس کے والد سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کر پولیس سے پریشان کروا رہے ہیں۔ لڑکی نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ والد نے گھر پر بھی کافی ٹارچر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی قانون ساز کونسل میں بھی 'لوجہاد' قانون منظور

پٹنہ: آبروئے صحافت شہید محمد باقر کو خراج عقیدت

کنیکا اور لکی نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی کچھ تصویریں اور دستاویزات بھی شیئر کی ہیں۔ لڑکی بالغ ہے۔ اس نے راجستھان اور حاجی پور پولیس کے سامنے بیان دیا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ جس کے بعد راجستھان پولیس معاملے کی تصدیق کر واپس چلی گئی۔

ایس ڈی پی او صدر راگھو دیال نے بتایا کہ ''لڑکی راجستھان کی ہے۔ دونوں نے شادی کی اور حاجی پور بھاگ کر آگئے، راجستھان پولیس آئی تھی اور اسی وقت دونوں نے خود سپردگی بھی کیا۔ راجستھان پولیس تصدیق کرنے کے بعد لوٹ گئی ہے۔ معاملے میں تفتیش جاری ہے''۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.