رابڑی دیوی نے کہا' مودی کل لیچی کے شہر مظفر پور آئے تھے لوگوں نے ان کے آم کھانے کے طریقے کے بعد پوچھا کہ لیچی کیسے کھاتے ہیں؟ کاٹ کر، چوس کر یا واش بیسن کے پاس کھڑے ہوکر؟
پی ایم نے جواب ہی نہیں دیا کیونکہ پوچھنے والا کوئی ہیرو یا ہیروئن نہیں تھا؟ جواب نہیں آیا کیونکہ سوال پہلے سے تیار نہیں کیا گیا تھا۔
رابڑی دیوی کے اس بیان کے بعد بی جے پی رکن پارلیمان اور اداکار پریش راول بھی پورے تنازع میں کود پڑے۔
پریش راول نے ٹوئٹر پر رابڑی دیوی کے بیان کو ٹیگ کرتے ہوئے بلا واسطہ طور پرچارہ گھوٹالے کا مدعا اٹھایا۔ پریش راول نے لکھا' چارا تو کہیں ' بھی کیسے بھی کھاسکتے ہیں'۔
در اصل گذشتہ دنوں اداکار اکشے کمار نے وزیر اعظم مودی کا ایک غیر سیاسی انٹرویو کیا تھا اس انٹرویو میں اکشے کمار نے آم پر بھی ایک سوال کیا تھا، اکشے کمار نے پی ایم مودی سے پوچھا تھا کہ کیا آپ کو آم کھانا پسند ہے اور کیسے؟ پی ایم مودی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں آم کھاتا ہوں اور مجھے آم پسند بھی ہے، ویسے جب میں چھوٹا تھا تو ہمارے کنبہ کی حالت ایسی نہیں تھی کہ خرید کر کھاسکیں، لیکن ہم کھیتوں میں چلے جاتے تھے اور وہاں درخت کے پکے آم کھاتے تھے۔