بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں خود کو وزیر اعلی کا امیدوار نامزد کرنے والی پلورلس پارٹی کی سربراہ پشپم پریا چودھری کو پٹنہ پولیس نے آج شام حراست میں لیا ہے۔ دراصل پشپم پریا گورنر کو میمورنڈم دینے کے لیے راج بھون جانے کے لیے مارچ کر رہی تھیں جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
پشپم پریا بہار میں منصفانہ انتخابات کے لیے صدر راج کا مطالبہ کررہی ہیں ۔ وہ راج بھون جاکر گورنر کو میمورنڈم جمع کروانا چاہتی تھیں۔ لیکن اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ بھاری سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں تھانہ کوتوالی میں پشپم پریا موجود ہیں۔
دراصل پلورلس پارٹی کی سربراہ پشپم پریا چودھری شام کے آخر میں راج بھون جانے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئی۔ جب پٹنہ کے انکم ٹیکس چوراہے پر پہنچی تو تھانہ کوتوالی کی پولیس نے انہیں روکا جس کے بعد وہ سڑک پر ہی بیٹھ گئیں۔ یہ ڈرامہ گھنٹوں تک سڑک پر جاری رہا۔
تاہم پشپم پریا چودھری کو حراست میں لے لیا گیا اور مجسٹریٹ کی آمد کے فوراً بعد ہی کوتوالی پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا۔ گھنٹوں جاری رہنے والے اس ڈرامے میں پشپم پریا چودھری اور ان کے حامی سڑک پر راج بھون گئے اور بہار میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اس دوران سڑک پر بہت زیادہ ہجوم جمع ہوگئے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے پشپم پریا چودھری نے کہا کہ میں گورنر سے ملنے جا رہی ہوں اور اپنی بات سامنے رکھوں گی۔ بہار میں اسمبلی انتخابات صدر راج کے دوران ہونے چاہیے اور میں اسی مطالبہ کے لیے گورنر سے ملنے جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ پشپم پریا چودھری پلورلس پارٹی، جو اپنے بیانات اور وزیر اعلی کے امیدوار کی وجہ سے مشہور ہے، بہار قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔