ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں محکمہ بجلی کی نجکاری کے خلاف ملازمین کے مظاہرے کے دوران پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑی جس میں تقریبا 12 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ بجلی کے ملازمین نجکاری کے خلاف میں انکم ٹیکس چوراہے پر واقع ودھت بھون ہیڈکوارٹر کے باہر جمع ہو گئے تھے۔ اس کے بعدملازمین نے بیلی روڈ کو جام کر کے ٹریفک کو پوری طرح سے درہم برہم کر دیا۔ اس دوران ملازمین ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے ۔
ذرائع نے بتایاکہ سڑک جام اور مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے انہیں سمجھابجھا کر جام کو ختم کرانے کی کوشش کی، لیکن مظاہرین اس کے بعد بھی اڑے رہے۔ تب پولیس نے مجبورا ان پر واٹر کینن کا استعمال کیا۔
مزید پڑھیں: افغانستان: طیارہ حادثے میں کم از کم 83 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ
اس آپریشن کے ذریعے مظاہرین کچھ دیر کے لیے منتشر ہو ئے لیکن پھر بھی آمدورفت میں پریشانی برقرار رہی۔ جس کی وجہ سے پولیس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی جس میں تقریبا بارہ ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے پرائیوٹ ہسپتال لے جایا گیا۔