بہار میں بدعنوانی کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ محکمہ زراعت میں میٹرک کی ڈگری رکھنے والے بلاک زرعی افسر کی ترقی کا معاملہ بے نقاب ہوا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے وزیر زراعت پریم کمار سے محکمہ زراعت میں میٹرک کی ڈگری رکھنے والے عہدیداروں کی ترقی کے بارے میں بات کی تو انہوں نے اس معاملے پر کوئی بھی واضح جواب نہیں دیا۔۔