ETV Bharat / city

جمعۃ الوداع: ملک کی سالمیت اور کورونا سے نجات کے لیے دعائیں

author img

By

Published : May 7, 2021, 7:57 PM IST

رمضان المبارک کا مہینہ اب آہستہ آہستہ اختتام کی طرف رواں دواں ہے۔ آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع لوگوں نے ادا کیا۔ حالانکہ لاک ڈاؤن کے سبب رمضان کے دیگر جمعہ کی طرح آخری جمعہ میں بھی لوگوں کی بھیڑ نہیں دیکھی گئی۔ حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق مصلیان نے جمعہ کی نماز ادا کی۔

Prayers for the country's integrity and salvation from Corona
جمعۃ الوداع: ملک کی سالمیت اور کورونا سے نجات کے لیے دعائیں

شہر کی جامع مسجد، مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ مسجد، اے ڈی بی چوک مسجد، بس اسٹینڈ مسجد، اسلام نگر مسجد، آزاد نگر مسجد، ملت نگر مسجد، شریف نگر مسجد وغیرہ جگہوں پر لوگ نماز ادا کرتے دیکھے گئے۔

ویڈیو

شہر کی جامع مسجد کے امام و خطیب حضرت مولانا آفتاب عالم مظاہری نے مصلیان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب رمضان کا بابرکت مہینہ ہم سے رخصت ہونے والا ہے، چند ایام باقی رہ گئے ہیں، اسے غنیمت جانیں اور پورے خشوع و خضوع کے ساتھ عبادت میں منہمک ہو جائیں۔ اس آخری عشرہ کی فضیلت پہلے کے دونوں عشرہ سے کہیں زیادہ ہے۔ اسی عشرہ میں اعتکاف ہے اور اسی عشرہ میں شب قدر کی پانچ طاق راتیں ہیں جسے ہمیں تلاش کرنا ہے۔ جسے یہ رات نصیب ہوئی گویا کہ اس نے ایک ہزار مہینے عبادت کی اور اسے اتنا ہی ثواب ملے گا۔

مولانا آفتاب عالم نے کہا کہ آج کے دن ہمیں خصوصی طور سے اپنے ملک کی سالمیت اور بقا کی دعا کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی جس مہلک وبا سے پوری دنیا پریشان ہے اس کے خاتمہ کے لیے دعا کریں۔ اس کورونا کے زد میں آنے سے ہمارے کئی اکابرین دنیا سے رخصت ہو گئے، جن کا رہنا موجودہ وقت میں ضروری تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.