مدھے پورہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق جن پولیس اہلکاروں پر الزام عائد ہوئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون چوسا تھانہ دھنیشور منڈل میں پولیس اہلکاروں سے ایک کیس سے متعلق مدد مانگنے آئی تھی۔ تاہم پولیس اہلکاروں نے اس کا نمبر لے لیا اور اس سے فحش باتیں کیں۔
اس معاملے میں تقریبا ڈیڑھ درجن کے قریب آڈیو وائرل ہوئے ہیں۔
اگرچہ ای ٹی وی بھارت کسی بھی وائرل آڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے لیکن مدھے پورہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔