پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح سون ورسا کے رہنے والے شمبھو پٹیل نے سون ورسا پولیس آؤٹ پوسٹ کی طرف بنائے گئے سائبرفائٹر گروپ میں ایک غلط ویڈیو اپ لوڈ کر دیا۔
اس کے بعد نواں نگر تھانہ کے جمعدار سنتوش کمار نے ویڈیو نواں نگر تھانہ کے ذریعے بنائے گئے فائٹر گروپ میں ڈال دیا، جب اس بات کی اطلاع پولیس سپرنٹنڈنٹ اپیندرناتھ ورما کو موصول ملی تو انہوں نے نواں نگر تھانہ انچارج سنجے کمار کو جمعدار سنتوش کمار اور نوجوان شمبھو پٹیل پر معاملہ درج کرنے کا حکم دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سنتوش کمار اور شمبھو پٹیل پر
معاملہ درج کرنے کے بعد گزشتہ شب انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ اپیندرناتھ ورما نے بتایا کہ اگر کوئی شخص کسی وہاٹس ایپ گروپ یا کسی سوشل پلیٹ فارم پر کسی قسم کا غلط ویڈیو یا کوئی پوسٹ کرتا ہے تو اس کے خلاف پولیس سائبر کرائم کے تحت سخت کاروائی کرے گی۔