ETV Bharat / city

Poets and Writers Awarded with Citation in Gaya: شعراء و ادباء کو توصیفی سند اور اعزاز سے نوازا گیا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

ریاست بہار کے ضلع گیا میں " بزم کہکشاں خانقاہ کریمیہ" کی طرف سے شعراء و ادباء کو توصیفی سند اور اعزاز سے نوازا گیا۔ بزم کہکشاں خانقاہ کریمیہ اردو کے فروغ پر کام کرتی ہے۔ Poets and Writers Awarded with Citation in Gaya

Poets and Writers Awarded with Citation in Gaya
بزمِ کہکشاں خانقاہ کریمیہ کی جانب سے شعراء و ادباء کو توصیفی سند اور اعزاز سے نوازا گیا
author img

By

Published : Mar 23, 2022, 2:49 PM IST

Updated : Mar 23, 2022, 3:04 PM IST

گیا کے بیتھو شریف میں واقع خانقاہ کریمیہ رزاقیہ درویشیہ میں طرحی مشاعرہ کی مجلس ہوئی، جس میں ضلع اور اطراف کے شعراء نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر خانقاہ کریمیہ کی بزم کہکشاں کی طرف سے شاعری اور اردو کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو شال اور توصیفی سند دیکر اعزاز بخشا گیا۔ شعراء میں ڈاکٹر احسان تابش، ڈاکٹر اعجاز مان پوری، خالق حسین پردیسی، قیصر عالم مظفر پوری، قاری انیس فریدی، عبدالحنان صبا، فردوس گیاوی کو اعزاز بخشا گیا جب کہ اردو کے فروغ کے لیے مختلف طریقوں سے خدمات انجام دینے والوں میں فیضان مصطفیٰ، ڈاکٹر آفتاب عالم، سادات انور وغیرہ کو اعزاز بخشا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خانقاہ کریمیہ کے سجادہ نشین سید غفران اشرفی نے بتایا کہ ہرسال بزم کہکشاں کی جانب سے اردو کے فروغ میں اپنا نمایاں کردار ادا پیش کرنے والوں کو اعزاز بخشا جاتاہے چونکہ گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وجہ سے یہ اعزازی پروگرام کا انعقاد نہیں ہوا تھا۔ تاہم اس مرتبہ ہوا لیکن اس مرتبہ جو ہوا ہے، وہ بھی چند افراد پر مشتمل پروگرام تھا رمضان المبارک کے بعد ہر برس کی طرح بڑے پیمانے پر مشاعرہ اور توصیفی و اعزازی پروگرام ہوگا۔

Last Updated : Mar 23, 2022, 3:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.