ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات 2020: مشن بہار کے لیے وزیر اعظم مودی کا پلان تیار

بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں وزیر اعظم نریندر مودی این ڈی اے کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لیے 12 ریلیاں کریں گے۔

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 6:55 PM IST

PM Narendra Modi to address 12 rallies in poll-bound Bihar

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے، سبھی سیاسی پارٹیاں تشہیری مہم میں مصروف ہے۔ اسی درمیان یہ خبر بھی سامنے آرہی ہےکہ وزیر اعظم مودی ریاست میں کل 12 ریلیاں کریں گے۔

ویڈیو

بہار بی جے پی انتخابی انچارج دیویندر فڑنویس نے کہا کہ وزیر اعظم 23 اکتوبر کو ساسارم سے ریلی کا آغاز کریں گے۔ دیویندر فڑنویس نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور این ڈی اے کے دیگر حلقوں کے سینئر رہنما بھی وزیر اعظم کی تمام ریلی میں شریک رہیں گے۔ بی جے پی انتخابی انچارج دیویندر فڑنویس نے این ڈی اے کی مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیں۔

مزید پڑھیں: اپنی تشہیر کے لیے میرے خلاف بولتے ہیں لوگ، میرا مذہب خدمت ہے: نتیش

اس موقع پر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ نتیش کمار بھی تمام ریلیوں میں وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ریلی 23 اکتوبر، 28 اکتوبر، یکم نومبر اور 15 نومبر کو ہوگی۔ وزیر اعظم مودی ہر روز تین ریلوں سے خظاب کریں گے۔

بہار کے انتخابات انچارج دیویندر فڑنویس نے کہا کہ وزیر اعظم کی جہاں بھی ریلی ہوگی اس ریلی سے 20 اسمبلی کو ایل ای ڈی سکرین سے جوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو حد مقرر کیا ہے اسی کے مطابق تمام انتظامات کیے جارہے ہیں۔ ریلی میں آنے والے تمام لوگوں پر ماسک لگانا ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ تین مرحلے میں بہار اسمبلی انتخابات 2020 ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.