پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ امپیریا گاﺅں میں کارو رائے اور وجے رائے کے مکان میں شراب کا کاروبار ہورہاہے ۔ اس اطلاع کی بنیاد پر کل دیر رات چھاپے ماری کر کے پولیس نے مکان سے 122 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔ برآمد شراب ہریانہ میں تیار کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ حالانکہ پولیس کے آنے کی بھنک لگتے ہی اسمگلر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس دونوں شراب اسمگلر کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے ۔