ETV Bharat / city

ٹکٹ کاﺅنٹر پر پٹرول بم سے حملہ، ریل ملازم زخمی - ٹکٹ کاﺅنٹر

بہار میں کشن گنج ریلوے اسٹیشن کے نزدیک کاﺅنٹر پر ایک بدمعاش نے آج پٹرول بم پھینک دیا جس سے ایک سنیئر ٹکٹ کلیکٹر ( ٹی سی ) شدید طور سے زخمی ہو گئے ۔

ٹکٹ کاﺅنٹر پر پٹرول بم سے حملہ، ریل ملازم زخمی
author img

By

Published : Nov 22, 2019, 7:56 PM IST

ریل پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کے ٹکٹ کاﺅنٹر پر آج صبح ایک شخص نے اپنے بیگ سے چار پٹرول بم نکال کر ٹکٹ کاﺅنٹر کی جانب پھینک دیا ۔

اس واقعہ میں پی آر ایس کاﺅنٹر میں بیٹھے سنیئر ٹی سی راجیش کمار جھلس گئے۔ اس دوران جب ای ۔ رکشا ڈرائیور اجمل حسین نے مذکورہ شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تب اس نے اجمل پر چاقو سے حملہ کر دیا ۔

ذرائع نے بتایاکہ ملزم شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار شخص کی شناخت پٹنہ باشندہ محمد اسحق کے طورپر کی گئی ہے ۔ زخمی ریل ملازم کو ریل اسپتال جبکہ ای ۔ رکشا ڈرائیور کو کشن گنج صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ابتدائی علاج کے بعد ای ۔ رکشہ ڈرائیور کو بہتر علاج کیلئے سلی گوڑی ریفر کیا گیا ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

Intro:Body:

FRIDAY

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.