پٹنہ: یوم معذور International Day of Disabled Persons کے موقع پر پٹنہ کے گاندھی میدان میں بہار ایسوسی ایشن آف پرسن وتھ ڈس ایبیلیٹی Bihar Association of Persons with Disabilities کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پورے بہار سے پانچ ہزار سے زیادہ معذوروں نے شرکت کی۔ پروگرام میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد، حزب اختلاف لیڈر تیجسوی یادو، سابق وزیر برشن پٹیل، شیام رجک نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیم کی جانب سے مختلف حلقوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے 2500 معذوروں کو شال اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ پروگرام کی قیادت کر رہے ایسو سی ایشن کے ریاستی صدر پروین کمار مشرا نے لیڈران کے موجودگی میں اپنے مسائل پیش کی جسے تمام لیڈران نے سنجیدگی نہ صرف سنا بلکہ اسے حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد شرما Deputy Chief Minister Tarkeshwar Parsad نے کہا کہ پورے بہار میں تقریباً 51 لاکھ معذور ہیں جس کی ترقی اور مسائل حل کرنے کے لیے حکومت سرگرم ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ معذور بھائی لوگ بھی ہمارے سماج کے اہم حصہ ہیں، ان کے ہر سہولت کا خیال رکھنا ہر حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ جب تک یہ لوگ ترقی نہیں پائیں گے تب تک بہار مضبوط نہیں ہوگا۔
آج معذور لوگوں نے ہر حلقہ میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، جو دوسروں کے لیے سبق آموز ہے. کیونکہ یہ دل سے معذور نہیں ہیں. انہیں اپنی صلاحیت اور قابلیت پر پورا یقین ہوتا ہے. ملک کی ترقی معذور بھائیوں کا بھی اہم کردار ہے۔
مزید پڑھیں:
UP Election 2022: 'بے آواز مسلمانوں کی نمائندگی کیلئے ایم آئی ایم یوپی کے انتخابات میں حصہ لے گی'
ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر پروین کمار مشرا نے کہا کہ آج ہم معذوروں کی حالت خستہ ہے، در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، ہمیں وہ سہولیات میسر نہیں جو آئین ہمیں حق دیتا ہے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ آپ ہمارے لئے کچھ الگ سے نہ کریں بلکہ جو آئین میں ہمارے حق ہے اسے عملی طور پر نافذ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم میں سات لاکھ سے زیادہ معذور رکن ہیں جو پورے بہار کے ہیں، ان کے حقوق کے لئے ہم نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔