پٹنہ کے اشوک راجپتھ پر تعمیر ہونے والی ایلیویٹیڈ روڈ کی تعمیر سے خدا بخش لائبریری کے کرزن ریڈنگ روم کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے جس کے خلاف پٹنہ کی سول سوسائٹی لائبریری کی حفاظت کے لئے لائحہ عمل بنانے میں مصروف ہے۔
گذشتہ روز سی پی آئی ایم ایل کے رکن اسمبلی سداما پرساد جو اسمبلی میں لائبریری کمیٹی کے صدر بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ' یہ لائبریری کا سوال نہیں ہے، بلکہ انسانوں کو جانور بنا کے مترادف عمل ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
اس مٹنگ میں شامل کئی خواتین نے بھی لائبریری کی حفاظت کی لڑائی میں ہر ممکن تعاون دینے کی بات کہی، دوسری طرف لائبریری کی ڈائریکٹر شائستہ بیدار نے کہا کہ' میں ترقی کے خلاف نہیں ہوں، میں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تاریخی سرمایہ کو بچایا جائے'۔
آپ کو بتادیں کہ اشوک راج پتھ پر ایلیویٹیڈ سڑک کا منصوبہ بنانے والی ایجنسی بہار اسٹیٹ برج کنسٹرکشن کارپوریشن نے خدا بخش لائبریری کے کرزن ریڈنگ روم کے بدلے وہاں ایک نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔