ETV Bharat / city

بہار میں بھی لوگوں نے سورج گہن کا مشاہدہ کیا

author img

By

Published : Jun 21, 2020, 8:59 PM IST

ریاست بہار کے دار الحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں لوگوں نے سورج گہن کا مشاہدہ کیا۔

People also witnessed the eclipse in Bihar
بہار میں بھی لوگوں نے سورج گرہن کا مشاہدہ کیا

بہار میں سورج گہن صبح 10بج کر 37 منٹ پر شروع ہوا اور دو پہر میں دو بج کر 10 منٹ پر ختم ہوا۔ اس نایاب فلکیاتی واقعے کا مشاہدہ کرنے کے لیے لوگ کافی پرجوش تھے، لیکن پٹنہ سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں بارش کا موسم ہونے کی وجہ سے بادلوں کے بیچ سورج کی لکا چھپی چلتی رہی۔ اس دوران جب بادل چھٹتا تب لوگ اس سورج گہن کے حیرت انگیز نظارے کا مشاہدہ کر پاتے تھے ۔

سورج کو ننگی آنکھوں سے دیکھنے کے خطرات سے واقف لوگوں نے احتیاط برتتے ہوئے اس حیرت انگیز فلکیاتی واقعے کا مشاہدہ کیا۔ لوگوں نے سورج گہن دیکھنے کے لیے خاص قسم کے چشموں، ٹیلی اسکوپ اور فلٹرس کیمروں کا استعمال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.