ETV Bharat / city

تھانوں میں زیر التوا مقدمے اسپیڈی ٹرائل کے ذریعہ حل کیے جائیں: ایس پی - etv bharat news

ضلع میں بڑھتے جرائم کے روک تھام اور تھانہ میں زیر التوا مقدمے کے حل کے لیے آج ارریہ ایس پی ہردے کانت نے ضلع کے تمام اعلیٰ افسران سمیت تھانہ صدور کے ساتھ ایک اہم نشست منعقد کی۔ نشست میں ضلع کے نگر تھانہ ، فاربس گنج تھانہ، سکئی تھانہ، بیر گاچھی تھانہ، بھرگامہ تھانہ، نرپت گنج تھانہ، رانی گنج تھانہ، جوکی ہاٹ تھانہ، کرسا کانٹا تھانہ کے تھانہ انچارج شامل ہوئے اور اپنے اپنے تھانہ میں درج مقدمات کی تفصیلات اور کی گئی کارروائی کی تفصیلات پیش کی۔

SP
ایس پی
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 6:39 AM IST

ارریہ : اس موقع پر ایس پی ہردے کانت نے زیر التوا مقدمے کو اسپیڈی ٹرائل کے ذریعہ حل کئے جانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو معاملہ قدیم ہے، اس پر فوری توجہ دیتے ہوئے معاملے کے حل کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ارریہ ہیڈ کوارٹر کو معلومات فراہم کرائیں۔

ایس پی نے کہا کہ عوام ہمارے پاس جب کسی معاملے کو لیکر آتی ہے تو وہ امید کرتی ہے کہ معاملہ کا نمٹارہ جلد سے جلد ہوگا، مگر ایسا دیکھا جاتا ہے کہ فریقین تھانوں کا چکر لگاتے رہتے ہیں یہاں تک کہ نا امید ہو جاتے ہیں۔ اس سے پولیس محکمہ پر سے عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔ اس لئے ایسے جتنے بھی مقدمات ہیں انہیں ترجیحی طور پر اسپیڈی ٹرائل کے ذریعہ حل کریں تاکہ پولیس کے تئیں عوام کا جو بھرم ہے وہ باقی رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر بننے کی لالچ میں چچا نے کیا وشواس گھات: چراغ

ایس پی ہردے کانت نے ضلع میں بڑھ رہے جرائم واردات پر بھی فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے تمام اعلیٰ افسران سے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے۔ ارریہ و فاربس گنج سب ڈویژن کے ڈی ایس پی سے مخاطب ہوتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ شہر و تمام بلاک و پنچایت کے چوک چوراہوں پر پولیس کی گشتی تیز کر دیں۔ رات میں پولیس کا خصوصی دستہ الگ الگ مرحلوں میں گشت کرے۔ اس دوران اگر کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو اسے فوراً اپنی حراست میں لے کر فوری پوچھ تاچھ کرے۔ شک دور ہو جائے تو اسے باعزت چھوڑ دیں۔ جرائم پر کنٹرول کرنے کے لئے ہمیں منصوبہ بند طریقہ پر چلنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.