ETV Bharat / city

پٹنہ: مسلم طلباء کے لیے مفت آن لائن کوچنگ کا آغاز

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 11:00 PM IST

بہار سول سروسز مینس امتحان کی تیاری کرنے والے مسلم طلباء وطالبات ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ چلنے والے آن لائن کلاسیز سے فیضیاب ہوں گے۔

patna: online-classes-for-minority-students-by-haj-committee

بہار ریاستی حج کمیٹی کے شعبہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل کے ذریعہ اقلیتی طلباء وطالبات کے لیے مفت میں آن لائن کوچنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔

ویڈیو

بہار سول سروسز 65 ویں مینس امتحان کی تیاری کے لیے مفت آن لائن کوچنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سے حج کمیٹی کے شعبہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس کے ذریعہ تربیت یافتہ بی پی ایس سی 65 پی ٹی میں کامیاب ہوئے تقریباً 70 طلباء و طالبات مستفید ہوں گے۔

ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایکزکیوٹیو آفیسر محمد راشد حسین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ' لاک ڈاون کی وجہ سے حج ہاوس کے شعبہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل نے بہار سول سروسز 65 ویں مینس امتحان کی تیاری کے لیے مفت آن لائن کوچنگ کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے ریاستی حکومت، محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر خورشید عرف فیروز احمد اور پرنسپل سیکرٹری عامر سبحانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 65 ویں بی پی ایس سی مینس امتحان کی تیاری کے لیے آن لائن کوچنگ کا آغاز ہو گیا ہے یہ اپنے اختتام تک بخیر و خوبی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ' آئندہ کچھ دنوں میں سب انسپکٹر کی مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کے لیے بھی آن لائن کوچنگ کا آغاز کیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.