دارالحکومت میں پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں دقت ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنکڑ باغ کے علاوہ راجیندر نگر، کدم کواں میں واقع حالات سب سے زیادہ خراب ہیں۔
یہاں حالات اتنے خراب ہیں اتوار کے روز پٹنہ ہائی کورٹ کے جج کو بھی باہر نکلنے کے لیے ایس ڈی ار ایف ناؤ کا سہارا لینا پڑا۔
قدم کواں میں جج مدھوریش پرساد کی رہائش گاہ ہے۔ گزشتہ دو روز سے وہاں پانی بھرا ہوا ہے۔ ایسے میں مسلسل ہو رہی بارش نے حالات اور خراب کر دیے ہیں۔
اس طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے حکومت سنجیدہ نظر آ رہی ہے۔ وزیراعلی نتیش کمار نے دوسری بار افسران کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔