ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن سے متعلق پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے جواب مانگا

پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار میں کورونا وبا کی وجہ سے بگڑتی صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو لاک ڈاﺅن کے بارے میں کل تک غورکر کے جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔

پٹنہ ہائی کورٹ نے لاک ڈاﺅن پرریاستی حکومت کو فورا ن تبادلہ خیال کر کے کل تک جواب دینے کو کہا

author img

By

Published : May 3, 2021, 10:34 PM IST

ہائی کورٹ کے جسٹس چکر دھاری شرن سنگھ کی بینچ نے کورونا وبا سے متعلق دائر مفاد عامہ کی عرضیوں پر سماعت کر کے ریاستی حکومت کو کل تک لاک ڈاﺅن پر غور کر کے جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔

عدالت نے ریاست میں کورونا وباکی بگڑتی صورتحال پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کورونا سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت کی کوششوں کو ناکام بتایا ۔ جج نے کہاکہ مرکزی صحت ٹیم اور ریاستی حکومت کی رپورٹ میں تضاد ہے ۔

عرضی گذاروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال ( پی ایم سی ایچ ) میں کورونا مریض کی تعداد کم ہونے کے بعد بھی آکسیجن کی کھپت زیادہ ہے ، جبکہ نالندہ میڈیکل کالج اسپتال ( این ایم سی ایچ ) میں کووڈ مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود آکسیجن کی مقدار کم ہے ۔اس میں کالا بازاری کا اندیشہ ظاہر کیا گیاہے ۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ پٹنہ کے آئی جی آئی ایم ایس کو کووڈ اسپتال بنانے کی رفتار بھی دھیمی ہے بہٹا کے ای ایس آئی سی اسپتال میں بھی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے کووڈ مریضوں کا علاج نہیں ہوپارہاہے جبکہ ڈاکٹروں وہاں موجود ہیں۔ اس معاملے پر بھی کل سماعت جاری رہے گی ۔

یواین آئی۔۔ قمر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.