ETV Bharat / city

پٹنہ: وزیراعلی اقلیتی طلبا کی تعلیم و ترقی کے لیے پابندِ عہد

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 2:17 AM IST

Updated : Oct 7, 2021, 10:22 AM IST

بہار کے اقلیتی امورکے وزیر زماں خان نے اعلان کیا ہے کہ حج ہاؤس کے تحت چلنے والےسیول سرویز کی مفت رہائشی کوچنگ میں اس دفعہ 4 سو طلباء کو جگہ ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمارنے یہ فیصلہ کیا ہے۔

زماں خان
زماں خان

ریاستِ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی پہل پر محکمہ اقلیتی فلاح نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب حج ہاوس کے ذریعہ چلنے والے سیول سرویسیز کی مفت رہائشی کوچنگ سے 4 سو طلباء و طالبات فیضیاب ہو سکیں گے۔پہلے یہ تعداد 150 کی تھی ۔

زماں خان

ای ٹی وی بھارت نے مذکورہ ادارہ میں مسلم طلباء کے تعدادکے پیشِ نظر نشتوں میں اضافہ کے لئے خبر شائع کی تھی ۔چناچہ اب حج ہاؤس کی مفت رہاشئ کوچنگ میں سیول سرویسیز کی تیاری کرنے والے 4 سو طلباءکو جگہ ملے گی۔

گزشتہ 3تاریخ کو کوچنگ کے لئے ہوئے امتحان کا آج نتیجہ سامنے آیا۔

ریاست کے اقلیتی محکمہ کے وزیر زماں خان نے اعلان کیا کہ اس بار 4 سو طلباء مذکورہ ادارہ میں جگہ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کے پہل پر یہ بڑا فیصلہ لیاگیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ اقلیتی طلباء تعلیم کے میدان میں ترقی کے منازل طے کریں۔اور ا س کے لئےدرکار تمام طرح کی سہولیات مہیا کی جائیں۔

وزیر زماں خان نے کہا کہ گزشتہ روز ہوئے امتحان میں 32 سو بچے شامل ہوئے تھے ۔اس بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ 4سو بچوں کی تربیت کا نظم مذکورہ ادارہ میں کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:بی پی ایس سی کوچنگ کے لئے 32 سو طالب علموں نے دیا ٹسٹ امتحان

ایک سوال جواب میں وزیر زماں خان نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ریا ست کے متعدد اضلاع میں اس طرح کی کوچنگ کا نظم کیاجائیگا۔

انہو ں نے کہا کہ کئی اضلاع میں رہائشی اسکول کھولنے کی تیاری ہو رہی ہے۔وقف بورڈ کے عہدیداروں کو زمین مہیا کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Last Updated : Oct 7, 2021, 10:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.