ETV Bharat / city

بہار اسمبلی کی صد سالہ تقریب

بہار کی اسمبلی کے لیے آج کا دن خاص ہے۔ 7 فروری 1921 کو وجود میں آئی بہار اسمبلی نے آج اپنی کامیابی کے 100 برس مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر اسمبلی کے صد سالہ جشن کا اہتمام کیا گیا۔ صد سالہ تقریب کا افتتاح وزیراعلٰی نتیش کمار نے کیا۔

Patna: Bihar assembly building completes 100 years
بہار اسمبلی کی صد سالہ جشن
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 6:06 PM IST

بہار اسمبلی کے مرکزی ہال میں دونوں ایوانوں کے سابقہ اور موجودہ اراکین نے اس تاریخی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے ایک گھنٹے کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں تمام اراکین سے اسمبلی اجلاس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلٰی نتیش کمار سمیت سابقہ تمام سینئر رہنماؤں نے اسمبلی کی زریں تاریخ پر روشنی ڈالی۔ اسمبلی کی موجودہ عمارت میں 7 فروری 1921 کو پہلا اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

بہار اسمبلی کی صد سالہ جشن

اس وقت وہ بہار - اوڈیسہ قانون ساز کونسل کہلاتی تھی۔ اس عمارت کی تعمیر اے ایم وڈ نے رومن ایمفی تھیٹر کے طرز پر کیا تھا۔ اسمبلی کی پہلی نشست سے گورنر لارڈ ستیندر پرسن سنہا نے خطاب کیا تھا۔ اس وقت اس کے اسپیکر والٹر ماڈ تھے۔

مزید پڑھیں: نئے زرعی قوانین کے خلاف اکھل بھارتی کسان سنگھرش سمیتی کا احتجاج

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق اسپیکر اور آر جے ڈی کے موجودہ ایم ایل اے اودھ بہاری چودھری نے کہا کہ' اجلاس کے دوران اراکین کے ذریعہ لائے گئے سوالات کے جوابات ملنے چاہیے وزیراعلٰی نتیش کمار کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.