مظفر پور کا اے کیو آئی لیول 287 ہے ، جبکہ دوسرے نمبر پر مانسیر اور تیسرے نمبر پر 251 کے ساتھ پٹنہ ہے ۔ دہلی کا اے کیو آئی لیول 212 درج کیا گیا ہے ، دیوالی کے بعد سے پٹنہ میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہواہے ۔
پٹنہ ملک کے کل 116 شہروں میں تیسرے مقام پر ہے، سینٹرل پالیوشن کنٹرول کے مطابق اگر کسی بھی شہر کا ایکیو آئی لیول 201 سے زیادہ ہے تو وہاں کی ہوا خراب ہے ۔ خراب ہوا کا اثر وہاں کے رہنے والے لوگوں کی صحت پر بھی پڑتا ہے ۔
پٹاخوں سے آلودگی پھیلنے کی وجہ سے دیوالی میں عام دنوں کے مقابلے ہوا کا آلودہ ہونا عام بات ہے لیکن اس بار این جی ٹی نے پٹنہ سمیت ملک کے کئی آلودہ شہروں میں پٹاخوں پر روک لگائی تھی ۔ اس کے باوجود پٹنہ کے کئی مقامات پر گذشتہ دو۔ تین سالوں سے زیادہ فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
بہار کا پٹنہ اور مظفر پور انتہائی آلودہ شہروں میں شامل - سینٹرل پالیوشن کنٹرول
ملک کے اندر زہریلی ہوا کی رینکنگ میں پٹنہ تیسرے نمبر جا پہنچا ہے حالانکہ سب سے بڑی تشویش اس بات کی ہے کہ کئی شہروں میں مسلسل فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ بہار کا ہی مظفر پور زہریلی ہوا کی رینکنگ میں ٹاپ پر ہے۔