ETV Bharat / city

جب بھتیجہ تانا شاہ ہوجائے تو چچا کیا کرے: پشوپتی پارس

پشوپتی کمار پارس نے صدر منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے بھتیجے اور جموئی سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کو تاناشاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھتیجہ تانا شاہ ہوجائے، تو چچا کیا کرے گا۔'

pasupati-paras-reaction-after-elected-as-president-of-ljp
جب بھتیجہ تانا شاہ ہوجائے تو چچا کیا کرے: پشوپتی پارس
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:07 PM IST

لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) میں جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان آج بہار کے حاجی پور سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس کو قومی صدر ( پارس گروپ) منتخب کرلیا گیا ہے۔

ویڈیو

ایل جے پی کے قومی نائب صدر اور پارس گروپ کے ایکزیکٹیو صدر سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سنگھ کی رہائش گاہ پر جمعرات کو قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی تقریباً 6 گھنٹے تک میٹنگ چلی۔ میٹنگ میں قومی ایکزیکٹیو کمیٹی کے 78 میں سے 56 اراکین موجود تھے۔ اجلاس کے بعد صدر عہدہ کے لیے پارس نے پرچہ داخل کیا۔ اس عہدہ کے لیے کوئی اور دعویدار نہ ہونے کی وجہ سے پارس کو بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا۔

ویڈیو

اس کے بعد مسٹر پارس کو ایکزیکٹیو صدر مسٹر سنگھ نے سرٹیفکٹ عطا کیا۔ مسٹر پارس کے پرچہ داخل کرنے کے وقت رکن پارلیمنٹ چندن سنگھ، وینا دیوی اور محبوب علی قیصر موجود تھے۔ حالانکہ اس دوران پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرنس راج موجود نہیں تھے۔

ویڈیو

پارس نے صدر منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے بھتیجے اور جموئی سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کو تاناشاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھتیجہ تانا شاہ ہوجائے گا، تو چچا کیا کرے گا۔'

انہوں نے کہا کہ ایل جے پی میں کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے اور اگر اختلاف ہوتا تو وہ بلا مقابلہ منتخب نہیں ہوتے۔ ایک کی جگہ کچھ اور پرچے داخل کیے جا سکتے تھے۔'

رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ پارٹی کا قومی صدر بناکر پارٹی کے ساتھیوں نے انہیں ایک بڑی ذمہ د اری دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ بڑے بھائی اور سابق وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان کے خوابوں کو ہر قیمت میں شرمندہ تعبیر کرسکیں۔'

مسٹر پارس نے کہاکہ پارٹی 21 سال کی ہوئی ہے اور اب انہیں ایک بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ انہوں نے کسی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر گئے لیڈران کو پھر سے واپس آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کو قومی سطح پر لے جانا ہے اور سماجی انصاف کے تحت پارٹی کو آگے بڑھانا ہے ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.