ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات 2020: نتیش کمار کا آخری الیکشن

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 4:49 PM IST

Updated : Nov 5, 2020, 5:27 PM IST

بہار کے وزیر نتیش کمار نے پورنیہ میں انتخابی اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ' یہ ان کا آخری الیکشن ہے'۔

Ongoing Bihar elections the last of my career: Nitish Kumar

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے تشہیری مہم زوروں پر ہے، جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں، اور اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ کرنے کی اییل کر رہی ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات 2020: نتیش کمار کا آخری الیکشن

وزیر اعلی نتیش کمار بھی تشہیری مہم میں سرگرم ہیں۔ آج تشہیری مہم کے دوران وزیر اعلی نتیش کمار بہار کے ضلع ارریہ پہنچے جہاں انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' یہ ان کا آخری الیکشن' ہے۔

ان کے اس اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں طرح طرح کی چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تقریبا 56 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس مرحلے میں 17 اضلاع کے 94 حلقوں میں پولنگ ہوئی تھی۔ چیف انتخابی افسر ایچ آر سرینواس نے کہا کہ اس بار ووٹنگ کے فیصد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ تیسرے مرحلے میں کل ایک ہزار 463 امیدوار میدان میں ہیں، ان میں سے 146 خواتین اور ایک ٹرانسجینڈر بھی ہے، ریاست کے 15 اضلاع میں ہونے والے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، مدھوبنی، سوپول، ارریہ، مدھے پورہ، پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج، سہرسہ، دربھنگہ، ویشالی، مظفر پور اور سمستی پور کے اضلاع شامل ہیں۔

Last Updated : Nov 5, 2020, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.