ETV Bharat / city

پولیس محکمے میں اصلاحات کو دور کرنے کی کوششیں تیز - رات کے وقت کشت اور پٹرولنگ

مجرموں کے خلاف کاروائی کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران پر اب سخت کارروائی کی جائے گی۔ رات کے وقت گشت اور پٹرولنگ کے دوران سونے والے پولیس اہلکاروں پر سختی سے نظر رکھی جائے گی۔ اور اس کے لیے جی پی ایس سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔

they will be monitored through GPS
پولیس اصلاحات، خرابیاں کہاں ہیں؟
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 4:12 PM IST

ریاست بہار میں آئے دن بڑھتے جرائم کے پیش نظر پولیس ہید کوارٹر اے ڈی جی جیتندر کمار نے سبھی اضلاع کے ایس پی کو حکم دیا ہے کہ' وہ رات کے وقت پیدل گشت اور پولیس پٹرولنگ کے دوران کسی بھی طرح کی لاپرواہی نہ برتیں۔

رات میں گشت کے بجائے ڈیوٹی کےدوران سونے والے پولیس اہلکاروں پر اب سختی سے نظر رکھی جا رہی ہے، پولیس ہیڈکوارٹر کے مطابق سبھی گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں کی اب (جی پی ایس) یعنی گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے ذریعے ان کے لوکیشن کو ٹریس کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ ڈیوٹی کے دوران کوئی بھی پولیس اہلکار سائے نہیں، بلکہ پوری تندہی سے اپنا کام انجام دے، ساتھ ہی ایس پی اور ڈی ایس پی رینک کے سبھی افسران کو ان کی مانیٹرنگ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

پولیس ہیدکوارٹر کے مطابق لوٹ چوری قتل جیسے معاملات اکثر و بیشتر رات کے وقت میں ہی انجام پاتے ہیں لہذا ایسے میں پولیس اہلکاروں کو پیدل و گاڑی کے ذریعے علاقے کی دیکھ ریکھ کرنا لازمی ہے۔ساتھ ہی 100 نمبر پر پولیس اہلکاروں کو 24 گھنٹے تعینات رہنا ضروری ہے۔ 100 نمبر پر فون آنے پر اگر کال ریسیو نہیں کی گیئ تو پولیس اہلکاروں پر کارروائی کی جائے گی۔

اس تعلق سے سبھی تھانوں کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ تھانہ میں لگے لینڈ لائن فون پر جب بھی کال آئے اسے ضرور ریسیو کریں اور فورا اس معاملے پر کارروائی کریں اس کے ذریعے ہی آئے دن بڑھتے جرائم پر قدغن لگایا جا سکتا ہے۔

بہار وزارت داخلہ کے ذریعے ایک نوٹیفیکیشن کے جاری کرکے یہ معلومات دی گئی ہے کہ لاپرواہی معاملے پر بہار سرکار کے سینئر افسر پر وزیر داخلہ کے ذریعے سخت کارروائی کی گئی ہے، آئی پی ایس افسر اروند پانڈے پر بلاک ڈیولپمنٹ افسر کے قتل معاملے میں کارروائی کی گئی۔ بہار حکومت کی جانب سے سزا کے طور پر افسر اویناش پانڈے کو مل رہی تنخواہ میں کٹوتی کر دی گئی ہے۔

بہار وزیر داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں یہ بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں 2 ویتن پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، یہ سارا معاملہ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر بھاؤ ناتھ جھا کے قتل معاملے سے جڑا ہے۔

پولیس ہیڈکوارٹر کے ذریعے پیر کی شب ایک مہم چلائی گئی اس مہم کے ذریعے کئی علاقوں میں چھاپہ ماری بھی کی گئی، اس دوران غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیے گئے، اس دوران تقریبا 106 افراد پر ضمانتی کارروائی بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:

مظفر پور شیلٹر ہوم کیس: قصوروار رامانج ٹھاکر کی تہاڑ جیل میں موت

پولیس ہیڈ کوارٹر سے ملی جانکاری کے مطابق پیر کی رات ریاستی سطح کی مہم چلائی گئی اس دوران کل 1029 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی، ساتھ ہی اس دوران 12 غیر قانونی طمنچے اور 18 کارتوس برآمد کئے گئے۔اس مہم کے دوران تقریبا 10 ہزار 398 لیٹر شراب اور 43 گاڑیاں ضبط کی گئیں، ان گاڑیوں سے 1 لاکھ 86 ہزار 500 روہے بطور جرمانہ وصولے گئے اور 65 کی قرقی ضبطی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.