ETV Bharat / city

بہار اسمبلی کے تیسرے مرحلے کے انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری - بہار میں اسمبلی 243 میں سے تیسرے مرحلہ کی 78 سیٹوں

ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق بہار میں اسمبلی 243 میں سے تیسرے مرحلہ کی 78 سیٹوں کیلئے نوٹیفیکشن جاری کردی گئی ہے۔

Notification issued for 3rd phase of Bihar assembly elections for 78 seats

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 9:06 PM IST

پٹنہ : بہار اسمبلی کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 78 سیٹوں پر 07 نومبر کو ہونے والے انتخاب کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں کے پرچہ داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ویڈیو
ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق، بہار میں اسمبلی 243 میں سے تیسرے مرحلہ کی 78 سیٹوں کیلئے نوٹیفیکشن جاری کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں نامزدگی کا عمل شروع ہو گیاہے۔ امیدوار 20 اکتوبر تک پرچہ داخل کر سکیں گے۔ داخل پرچوں کی جانچ 21 اکتوبر کو ہوگی اور 23 اکتوبر تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکیں گے۔تیسرے اور آخری مرحلہ کے لیے 07 نومبر کو جن علاقوں میں ووٹنگ ہوگی ان میں والمیکی نگر، رام نگر ( ایس سی) نرکٹیا گنج، بگہا، لوریا، سکٹا، رکسول، سگولی، نرکٹیا، موتیہاری، چریا، ڈھاکہ، ریگا، بتھناہا( ایس سی)، فاربس گنج، ارریہ، جوکی ہاٹ، سکٹی، بہادر گنج، ٹھاکر گنج، کشن گنج، کوچادھامن، امور، بائسی، قصبہ، بن منکھی( ایس سی)، روپولی، دھمداہا، پورنیہ، کٹیہار کدوا، بلرام پور، پران پور، منیہاری ( ایس سی)، براری، کوڑھا، عالم نگر، بہاری گنج، سنگھیشور( ایس سی) مدھے پورا، سونبرسا( ایس سی) سہرسہ، سمری بختیار پور، مہشی، دربھنگہ، حیاگھاٹ، بہادر پور، کیوٹی، جالے، گائے گھاٹ، اروائی، بوچہا( ایس سی)، سکرا، کڑھنی، مظفر پور، مہوا، پاتے پور ( ایس سی)، کلیان پور، ( محفوظ)، وارث نگر، سمستی پور، موروا اور سرائے رنجن شامل ہیں۔غورطلب ہیکہ بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے تین مرحلہ میں 28 اکتوبر، 03 نومبر، اور 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ دس نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور انتخابی عمل 12 نومبر تک مکمل کرلیاجائےگا۔ بہار اسمبلی کی موجودہ مدت کار 29 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.