ETV Bharat / city

No Jail if Caught Drinking Alcohol: بہار میں شراب پینے والے نہیں جائیں گے جیل، مخالف پارٹی نے اٹھائے سوال - RJD Member Assembly Akhtarul Islam Shaheen

بہار میں مکمل شراب بندی کے بعد سے مخالف پارٹیوں کے رہنماؤں نے سوال اٹھانے لگے تھے، اسی درمیان محکمہ ایکسائز نے فیصلہ لیا ہے جیل میں شرابیوں کی بڑھتی تعداد کے مدنظر شرابیوں کو جیل نہیں بھیجا جائے گا۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے پر حزب اختلاف کے رہنماؤں نے سوال اٹھائے ہیں Drunkards will not go to Jail in Bihar۔

No jail if caught drinking alcohol
Drunkards will not go to jail in Bihar: Opposition
author img

By

Published : Mar 1, 2022, 8:13 AM IST

Updated : Mar 1, 2022, 9:08 AM IST

بہار میں شراب پر مکمل پابندی عائد کرنے کے بعد ہمیشہ مخالف جماعت کے نشانے پر رہنے والے نیش حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اب شراب پینے والوں کو جیل نہیں بھیجنے کا فیصلہ لیا ہے۔ جس سے شراب مافیاؤں تک پولیس آسانی سے اپنی پہنچ بنا پائیں گے Liquor prohibition law in Bihar۔

محکمہ ایکسائز کے جوائنٹ سکریٹری کرشنا کمار سنگھ نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جیلوں میں شرابیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یہ بڑا فیصلہ کیا گیا ہے Joint Secretary, Krishna Kumar Singh Excise Department۔

بتایا جا رہا ہے سپریم کورٹ کی پھٹکار کے بعد ریاستی سرکار ایسا کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔

ریاستی حکومت کے اس فیصلے پر حزب اختلاف کے رہنماؤں نے سوال اٹھائے ہیں۔

آر جے ڈی کے رکن اسمبلی اختر الایمان شاہین نے کہا "حکومت کا یہ فیصلہ مضحکہ خیز ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک نشے میں لیا گیا فیصلہ ہے۔ اس معاملے کو اس سے زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں جو دی جا رہی ہے۔ No Jail if caught Drinking Alcohol

کانگریس رہنما اجیت شرما نے کہا کہ حکومت نے شراب بندی کا مذاق اڑایا ہے۔ یہ لوگ اپنے ہی قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ شراب پینے والوں پر پابندی ہے تو چھوڑیں گے کیوں؟ بہار میں شراب بندی نافذ نہیں ہے جس کی وجہ سے ریونیو کا کافی نقصان ہو رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ شراب کی تین گنا قیمت ادا کریں تاکہ کوئی شراب نہ پی سکے Congress Leader Ajit Sharma on BJP۔

وی آئی پی پارٹی کے رکن اسمبلی راجو سنگھ نے کہا ہے کہ "حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ بہار میں شراب پر پابندی ہونی چاہیے۔ ابھی تو صرف پیادے پکڑے جا رہے ہیں۔ نتیش کمار بہار میں شراب بندی کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں، اس کے لیے وہ سخت قانون لا رہے ہیں۔ اس قانون سے شراب مافیاؤں پر شکنجہ کسنے میں مدد ملے گی''۔

مزید پڑھیں:

معلوم ہوکہ ریاستی حکومت شراب مافیاؤں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون، ہیلی کاپٹر، سیٹلائٹ فون، موٹر بوٹ، گھوڑے، ڈاگ سکواڈ کا استعمال کر رہی ہے۔

اس معاملے میں زیادہ کام نہ کرنے پر بہار پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شراب مافیا کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں کئی پولیس اہلکاروں اور افسران کو معطل اور ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2022, 9:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.