ETV Bharat / city

نتیش کمار نے وائرل بخار اور کورونا کے لیے انتظامیہ کو سرگرم رہنے کی ہدایت دی - नीतीश कुमार ने वायरल फीवर और कोरोना को लेकर प्रशासन को सक्रिय रहने के निर्देश दिए हैं

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے کوورنا ٹیسٹ کی تعداد یومیہ دو لاکھ تک بڑھانے، دیہی علاقوں میں خصوصی مہم چلا کر ٹیکہ کاری کا کام تیزی سے مکمل کرنے اور بچوں میں وائرل بخار سے متعلق حکام کو محتاط اور سرگرم رہنے کی ہدایت دی ہے۔

نتیش کمار
نتیش کمار
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 8:48 PM IST

نتیش کمار کی صدارت میں سنیچر کو ایک، انے مارگ میں واقع سنکلپ میں محکمہ صحت کی جائزہ میٹنگ ہوئی۔اس دوران وزیر اعلی نے کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے اور اسے یومیہ دو لاکھ تک لے جانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ یہ کورونا انفیکشن سے بچاو کے ساتھ ساتھ دیگر وائرل بیماریوں سے بچاو میں بھی مفید ہے۔ مائک کے ذریعہ تشہیر و نشریات سے لوگوں کو ہوشیار اور بیدار کرتے رہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ خاص طورپر ممبئی، کیرالہ اور تمل ناڈو سے آنے والے لوگوں کی کورونا جانچ ضرور کرائیں۔ ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر باہر سے آنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں۔ان مقامات پر کورونا ٹیسٹ کی سہولت رکھیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم نریندر مودی سومناتھ سے متعلق تین اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے

انہوں نے کہاکہ ٹیکہ کاری کورونا سے بچاو کا موثر ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا کی جانچ بھی اتنی ہی اہم ہے۔

( یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.