ETV Bharat / city

نتیش کمار نے مولانا سید محمد ولی رحمانی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا - مولانا سید محمد ولی رحمانی کی موت پر افسوس کا اظہار

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے امارت شرعیہ بہار کے امیر شریعت اور قانون ساز کونسل کے سابق رکن حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

nitish kumar condolences on death of maulana wali rahmani
نتیش کمار نے مولانا سید محمد ولی رحمانی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 10:50 PM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ہفتے کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مولانا سید محمد ولی رحمانی کے انتقال کی خبر سے وہ دلبرداشتہ ہیں۔ ان کا نام بہار اور ملک کے مشہور عالم دین میں شامل تھا۔ رحمانی صاحب کے ساتھ ان کے پہلے سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں اور کئی اہم امور پر ان کے ساتھ بات چیت ہوتی رہتی تھی۔

انھوں نے کہا کہ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری بھی تھے۔ وہ رحمانی 30 کے بانی تھے اور بہار قانون ساز کونسل کے ممبر بھی رہے چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے خود رحمانی کے بیٹے سے فون پر بات کر کے سوگوار خاندان کو صبر کی تلقین کی اور کہا کہ حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ہوگی۔

نتیش کمار نے کہا کہ خدا ان کو جنت میں بلند مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو قوت برداشت عطا کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.