ETV Bharat / city

نتیش کو اپنے کام پر بھروسہ نہیں: کانگریس

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 10:48 PM IST

کانگریس نے بہار کی نیتیش حکومت پر گزشتہ 15 سالوں میں ترقیاتی کام نہ کرپانے کا الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ نتیش کمار کو ان برسوں میں اپنے کیے کام پر تھوڑا بھی اعتماد ہوتا تو وہ اس کے عوض میں عوام سے ووٹ مانگتے نہ کہ سابقہ حکومتوں کے گڑے مردے اکھاڑتے۔

Nitish doesn't trust his work: Congress
نتیش کو اپنے کام پر بھروسہ نہیں: کانگریس

بہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے پارٹی کی اسمبلی وارآن لائن ریلی کرانتی مہاسمیلن میں ہفتہ کو مدھیپورہ اور ضلع سہرسہ کے کارکنان اورعوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 برسوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد کوئی وزیر اعلیٰ 15 سال پرانی لاش کو قبر سے اکھاڑنے کی بات کرے تواس کا ایک ہی مطلب نکلتا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ اپنے 15 سالوں کے دوراقتدار میں کوئی کام نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ اگروزیراعلیٰ نتیش کمار کو اپنے کیے گئے کاموں پر تھوڑا بھی بھروسہ ہوتا تو وہ آج عوام سے اپنے کیے گئے کاموں کے عوض میں ووٹ مانگ رہے ہوتے۔
ڈاکٹر جھا نے کہا کہ 15 سالوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد بھی وزیراعلیٰ اور جنتا دل ہونائٹیڈ(جے ڈی یو)کے قومی صدر مسٹر کمار کو اکیلے اپنے دم پر انتخابی میدان میں اترنے کی ہمت نہیں ہے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جے ڈی یو کبھی کسی کا سر پکڑ کر تو کبھی کسی کا پیر پکڑ کر آج تک انتخابی مراحل پار کرتا رہا ہے۔انہوں نے کانگریسی ایم ایل کے پارٹی بدل کر جے ڈی یو میں شامل ہونے پر کہا کہ جے ڈی یو کے پاس اپنے لیڈران کی کمی ہے اس لیے انہیں دوسری پارٹیوں سے لیڈر لے جانے پڑرہے ہیں۔15 سالوں سے جے ڈی یواقتدار میں ہے لیکن اس کے پاس الیکشن لڑانے کے لیے اپنے امیدوار تک نہیں ہیں۔نتیش کمار کو اپنے پارٹی کے لیڈروں پر بھروسہ نہیں ہے اس لیے انہیں دیگر پارٹی کے لیڈران کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
کانگریس کے ریاستی صدر نے وزیراعظم نریندر مودی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب انتخابات کاوقت آتا ہے تب وزیراعظم بہار کے عوام کو ٹھگنے کے لیے جھوٹےاعلانات کو پٹارہ بہار میں کھولتے ہیں۔لیکن اس مرتبہ بہارکے عوام جھانسے میں نہیں والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہارکے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور جے ڈی یو کی شکست یقینی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.