ETV Bharat / city

نتیش کابینہ میں وزارت کی تقسیم

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 7:24 PM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے مابین محکموں کی تقسیم کی۔ گورنر پھاگو چوہان نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے مشورے پر ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو محکموں کا کام الاٹ کر دیا ۔ کل ہی مسٹر نتیش کمار نے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا ۔ ان کے ساتھ کابینہ کے 14 اراکین نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا۔

Nitish divided the portfolios among his cabinet colleagues
نتیش نے کابینہ کے ساتھیوں کے مابین محکموں کی تقسیم کی

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے داخلہ ، جنرل ایڈمنسٹریشن ، کابینہ سکریٹریٹ ، نگرانی ، الیکشن اور ایسے محکمے جو کسی دیگر کو الاٹ نہیں کیے گئے ہیں انہیں اپنے پاس رکھا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان کی کابینہ میں نائب وزیراعلیٰ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے تار کشور پرساد کومالیات اور کمرشیل ٹیکس ، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آفات مینجمنٹ اور شہری ترقیات ورہائش محکمہ اور دوسری بی جے پی کی نائب وزیراعلیٰ رینودی یو کو پنچایتی راج ، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ فلاح اور صنعت محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

اسی طرح جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے وجے کمار چودھری کو پارلیمانی امور ، اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ ، دیہی ورکس ، دیہی ترقیات اور آبی وسائل ، بجندر پرساد یادو کوتوانائی ، منصوبہ اور ترقیا ت ، امتناع منشیات ، ایکسائز اور رجسٹریشن اور خوراک و صارفین تحفظ ، اشوک چودھری کو عمارت تعمیرات ، سائنس و ٹیکنالوجی ، اقلیتی فلاح اور سماجی فلاح محکمہ ، میوا لال چوھری کو تعلیم ، شیلا کماری کو ٹرانسپورٹ ، ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کے سنتوش کمار سمن کو چھوٹی آبی وسائل اور درج فہرست ذات اور قبائل فلاح ، ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے صدر مکیش سہنی کو مویشی اور ماہی پروری محکمہ سپرد کیا گیا ہے ۔

وہیں ، بی جے پی کے منگل پانڈے کو ایک بار پھر وزارت صحت کی ذمہ اری ملی ہے ۔ اس کے علاوہ انہیں سڑک تعمیرات اور فن و ثقافت محکمہ کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ بی جے پی کے امریندر پڑتاپ سنگھ کو زراعت ، کو آپریٹیو اور گنا صنعت ، رام پریت پاسوان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، جیویش کمار کو سیاحت ، لیبر وسائل اور کانکنی محکمہ ، اور رام صورت رائے کو محصولات اور اصلاحات اراضی اور قانون محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.