ETV Bharat / city

جے ڈی یو کے نیرج کمار نے پرچہ داخل کیا

بہار کے اطلاعات اور رابطہ عامہ کے وزیر اور حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے سنیئر رہنما نیرج کمار نے کونسل کے پٹنہ گریجویٹ انتخابی حلقہ کے لیے آج اپنا پرچہ داخل کیا۔

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 7:26 PM IST

Neeraj Kumar of jdu filed the nomination form
جے ڈی یو کے نیرج کمار نے پرچہ داخل کیا

جے ڈی یو کے سنیئر رہنما نیرج کمار نے کمشنر دفتر پہنچ کر اپنا پرچہ داخل کیا، اس دوران کورونا انفیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے رہنماء اصول کے مطابق کارکنان بھی ایک دوسرے سے دوری بنائے ہوئے تھے، پرچہ داخل کرنے کے ساتھ ہی نیرج کمار اپنی جیت سے متعلق کافی پر امید نظر آئے۔

واضح رہے کہ پٹنہ گریجویٹ اور ٹیچر انتخابی حلقہ کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 05 اکتوبر ہے، کونسل انتخاب کے لیے 22 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 12 نومبر کو ہوگی۔

پٹنہ گریجویٹ حلقہ سے نیرج کمار، دربھنگہ گریجویٹ حلقہ سے دلیپ کمار چودھری ، ترہت گریجویٹ حلقہ سے دویش چندر ٹھاکر اور کوسی گریجویٹ حلقہ سے ڈاکٹر این کے یادو ، پٹنہ ٹیچر انتخابی حلقہ سے نول کشور یادو ، دربھنگہ ٹیچر انتخابی حلقہ سے ڈاکٹر مدن موہن جھا ، ترہت ٹیچر حلقہ سے سنجے کمار سنگھ اور سارن ٹیچر حلقہ سے کیدرا ناتھ پانڈے کی مدت کار چھ مئی 2020 کو ختم ہو گئی ہے۔ ان خالی سیٹوں کے لیے ہونے والے دو سالہ انتخاب کو کوڈ۔19 کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے تین اپریل کو موخر کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.